• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ٹائی ٹینک‘ کو ڈبونے کے بعد ’اوینجرز‘ نے’اوتار‘ کو بھی پار کرلیا

شائع July 22, 2019
اوینجرز: اینڈ گیم رواں برس اپریل میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
اوینجرز: اینڈ گیم رواں برس اپریل میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار جیمز کیمرون کی فلم ’اوتار‘ نے ایک دہائی بعد جہاں اپنے ہی ڈائریکٹر کی شہرہ آفاق فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا ریکارڈ توڑا تھا، وہیں اب ’اوتار‘ کا بھی ریکارڈ ایک دہائی بعد ایک اور فلم نے توڑ دیا۔

لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی دوسرے ڈائریکٹر کی فلم نے جیمز کیمرون کی گزشتہ ہفتے تک دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کو پیھچے چھوڑا ہے۔

جی ہاں، رواں برس اپریل میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے بالآخر دوسری بار ریلیز ہونے کے بعد ’اوتار‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اب ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ ہر وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دنیا کی پہلی فلم بن گئی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے 21 جولائی کو 2009 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ’اوتار‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے 21 جولائی کے اختتام تک دنیا بھر سے 2 ارب 79 کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی تین کھرب روپے سے زائد کی کمائی کرکے ’اوتار‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اوینجرز: ایںڈ گیم رواں ماہ کے آغاز تک ’اوتار‘ سے محض چند کروڑ ڈالر پیچھے تھی، تاہم اب فلم نے جیمز کیمرون کی فلم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک نیا اعزاز حاصل کرلیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز کیمرون کی فلم ’اوتار‘ نے مجموعی طور پر 2 ارب 87 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمائی کی تھی اور ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے 21 جولائی تک ’اوتار‘ سے 10 لاکھ ڈالر زائد کما کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اب سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ پہلے ’اوتار‘ دوسرے ’ٹائی ٹینک‘ تیسرے نمبر پر آگئی.

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہولی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 فلموں میں ’اوینجرز‘ سیریز کی 4 فلمیں شامل ہیں۔

دیگر کمائی کرنے والی پہلی 10 فلموں میں چوتھے نمبر پر 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹار وارز: دی فورس اویکنز‘ پانچویں نمبر پر اوینجرز: انفنٹی وار‘ چھٹے نمبر پر ’جراسک ورلڈ‘ ساتویں نمبر پر ’مارولز: دی اوینجرز‘ آٹھویں نمبر پر ’ فیورس 7‘ نویں نمبر پر ’اوینجرز: ایج آف الٹرون‘ اور دسویں نمبر پر ’بلیک پینتھر‘ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024