• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چینی سفیر کی قبائلی عمائدین سے ملاقات، سی پیک منصوبے پر بات چیت

شائع July 22, 2019
سی پیک منصوبہ اپنی تکمیل کے ساتھ ہی پاکستان کی تجارت کو فروغ دے گا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
سی پیک منصوبہ اپنی تکمیل کے ساتھ ہی پاکستان کی تجارت کو فروغ دے گا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ: چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جن ژاؤ نے قبائلی سرداروں اور عمائدین سے ملاقات کی اور انہیں سی پیک سے متعلق مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا اور یہ پاکستان کی ترقی میں ایک انقلاب لائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک۔چین اسٹریٹیجک مذاکرات: سی پیک کو تمام خطرات سے محفوظ رکھنے کا عزم

علاوہ ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور پاک چین دوستی ایسوسی ایشن کے صدر سینیٹر مشاہد حسین سید بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اپنی تکمیل کے ساتھ ہی پاکستان کی تجارت کو فروغ دے گا، ملکی معیشت کو مضبوط کرے گا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے فائدے مند ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت بلوچستان میں کئی میگا منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگیا، جس میں سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے 11 ترقیاتی منصوبے مکمل، 11 پر کام جاری

واضح رہے کہ گوادر ایک مرکزی بندرہ سمیت سی پیک کا نقطہ آغاز ہے، جبکہ پاکستان اور چین نے گوادر شہر کو بہتر انفرااسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔

اس ملاقات میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے قبائلی عمائدین سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام خاص طور پر وہ جو کوئٹہ میں رہتے ہیں وہ پانی کی کمی کے لیے شروع کیے گئے ٹیوب ویل منصوبوں پر حکومت کے شکرگزار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024