• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

ارباز خان نے ملائیکا کو طلاق دینے کا سبب بتا دیا

شائع July 20, 2019
طلاق کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں، ارباز خان—فوٹو: نیوز 18
طلاق کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں، ارباز خان—فوٹو: نیوز 18

بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا اور اداکار ارباز خان کے درمیان مئی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی اور دونوں کی طلاق پر نہ صرف بولی وڈ شخصیات بلکہ ان کے مداح بھی حیران ہوگئے تھے۔

دونوں کی شادی تقریبا 20 سال تک چلی اور دونوں کو ایک جواں سالہ بیٹا بھی ہے۔

دونوں کی جوڑی کو بولی وڈ کی رومانوی جوڑی بھی تصور کیا جاتا تھا، تاہم ان کی طلاق نے سب کو حیران کردیا۔

بعد ازاں طلاق ہوجانے کے باوجود دونوں کو کچھ عرصے تک ایک دوسرے سے ملاقاتیں بھی کرتے دیکھا گیا، جس وجہ سے شائقین خیال کرنے لگے کہ شاید دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے ہوجائیں گے۔

تاہم ایسا نہیں ہوا اور اب دونوں نے اپنے نئے نئے ساتھی تلاش کرلیے۔

جہاں ملائیکا اروڑا نے خود سے 11 برس کم عمر اداکار ارجن کپور سے تعلقات استوار کرلیے ہیں اور خبریں ہیں کہ دونوں جلد شادی بھی کرلیں گے۔

ملائیکا اروڑا ارجن کپور سے 11 سال بڑی ہیں—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام
ملائیکا اروڑا ارجن کپور سے 11 سال بڑی ہیں—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام

وہیں ارباز خان نے بھی خود سے 20 سال کم عمر یورپی ماڈل جورجیا اینڈریانی سے تعلقات استوار کرلیے ہیں اور ان سے متعلق بھی اطلاعات ہیں کہ وہ بھی آئندہ 2 سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

جہاں اب ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے اپنی نئی محبتوں کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں کرنا شروع کی ہیں، وہیں اب دونوں اپنی طلاق اور پہلی شادی کی ناکامی پر بھی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

جہاں ماضی میں ملائیکا اروڑا اپنی طلاق پر بات کر چکی ہیں اور اعتراف کیا تھا کہ اب وہ شادی شدہ زندگی سے زیادہ خوش زندگی گزار رہی ہیں۔

جورجیا اینڈریانی اداکار سے 20 سال کم عمر ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
جورجیا اینڈریانی اداکار سے 20 سال کم عمر ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

اداکارہ نے ایک پروگرام میں بتایا تھا کہ طلاق ہوجانے سے قبل انہیں لگ رہا تھا کہ ان کی زندگی کیسے گزرے گی اور اب کیا ہوگا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوتا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیکا اروڑا نے ارباز خان سے طلاق پر خاموشی توڑ دی

اگرچہ انہوں نے پروگرام میں ارباز خان سے طلاق کے اسباب نہیں بتائے تھے، تاہم انہوں نے بتایا تھا کہ طلاق لینے سے چند دن قبل تک انہیں پریشانی تھی کہ اب آگے کیا ہوگا اور زندگی کیسے گزرے گی، تاہم اب وہ خود کو پہلے سے زیادہ خوش محسوس کرتی ہیں۔

اور اب ارباز خان نے بھی ملائیکا اروڑا کو طلاق دیے جانے پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ ان کے درمیان کچھ مسائل ہوگئے تھے جس وجہ سے نوبت طلاق تک پہنچی۔

ملائیکا اور اروڑا کا ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
ملائیکا اور اروڑا کا ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

دکن کیرونیکل سے بات کرتے ہوئے ارباز خان نے اعتراف کیا کہ ملائیکا اور ان کی شادی 2 دہائیوں تک چلی، جس دوران ان کے بچے بھی ہوئے اور انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی اچھا وقت بھی گزارا۔

ارباز خان کا کہنا تھا کہ ان دونوں نے اپنی شادی شدہ زندگی میں ایک دوسرے کی بہت عزت کی اور ایک دوسرے کے ساتھ یادگار لمحات گزارے۔

اداکار نے بتایا کہ جب تک ان دونوں کے درمیان ایک دوسرے کے لیے محبت تھی اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ تمام معاملات کے باوجود ٹھیک چل رہے تھے تب تک ان کی شادی چلتی رہی۔

اختلافات کے بعد ساتھ نہ چل سکے تو الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ارباز خان—فوٹو: دکن کیرونیکل
اختلافات کے بعد ساتھ نہ چل سکے تو الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ارباز خان—فوٹو: دکن کیرونیکل

ارباز خان نے اعتراف کیا کہ تاہم جیسے ہی ان دونوں کے درمیان کچھ مسائل پیدا ہوئے اور ان دونوں کا ایک ساتھ رہنا مشکل ہوگیا تو انہوں نے شادی کو بچانے کے بغیر ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

اداکار کے مطابق طلاق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملائیکا اروڑا نے خود سے کم عمر شخص سے محبت کا راز بتادیا

انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، کیوں کہ جہاں ان دونوں کے بچے ہیں، وہیں انہوں نے زندگی کا ایک بہت بڑا عرصہ ایک ساتھ گزارا اور وہ سمجھدار بھی ہیں، اس لیے ایک دوسرے سے نفرت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اب ملائیکا اور ارجن کو سرعام ملتے ہوئے دیکھا جاتا ہے—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
اب ملائیکا اور ارجن کو سرعام ملتے ہوئے دیکھا جاتا ہے—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

اگرچہ انٹرویو میں ارباز خان نے اعتراف کیا کہ ان دونوں کے درمیان مسائل پیدا ہوگئے تھے جس وجہ سے ان کو طلاق کا فیصلہ کرنا پڑا، تاہم انہوں نے ان مسائل کی نشاندہی نہیں کی اور واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان کے درمیان کیسے مسائل پیدا ہوئے تھے؟

خیال رہے کہ دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2003 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں نے اختلافات کی وجہ سے 2016 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی اور ممبئی کے علاقے بندرا کی فیملی کورٹ میں طلاق کا مقدمہ دائر کردیا تھا، جس نے مئی 2017 میں دونوں کے درمیان طلاق کی منظوری دی تھی۔

طلاق کے ابتدائی چند ماہ تک دونوں خاموش رہے، تاہم دونوں کے بیٹے سمیت ایک ساتھ ملتے دیکھا گیا اور بعد ازاں دونوں نے نئے ساتھی تلاش کرلیے۔

اب دونوں نے نئے ساتھی تلاش کرلیے ہیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
اب دونوں نے نئے ساتھی تلاش کرلیے ہیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024