• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: اپارٹمنٹ کی لفٹ میں پھنس کر 13 سالہ لڑکا جاں بحق

شائع July 19, 2019
لڑکا پام بیچ پارٹمنٹ کی تیسری منزل کے ایک گھر میں ملازمت کرتا تھا، پولیس — فائل فوٹو
لڑکا پام بیچ پارٹمنٹ کی تیسری منزل کے ایک گھر میں ملازمت کرتا تھا، پولیس — فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن میں اپارٹمنٹ کی لِفٹ میں پھنس کر 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

بوٹ بیسن پولیس کے مطابق حسن ایک اور شخص فدا آغا کے ہمراہ دعا ریسٹورنٹ کے قریب پام بیچ پارٹمنٹ کی تیسری منزل کے ایک گھر میں ملازمت کرتا تھا۔

حسن دوپہر کو دو سے 3 بجے کے درمیان عمارت کی لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہوا جبکہ گھر کے مالک کو تقریباً 4 بجے واقعے کی اطلاع ملی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی شیراز نذیر نے کہا کہ لفٹ گزشتہ ایک ماہ سے ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہی تھی۔

بوٹ بیسن پولیس کے دوسرے افسر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ لفٹ پرانی اور خراب تھی، لیکن بعض دفعہ صحیح کام کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لڑکا جب تیسری منزل سے لفٹ میں داخل ہوا تو وہ کچھ دیر تو چلی لیکن تیسری اور دوسری منزل کے درمیان رک گئی جہاں وہ اس میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد لڑکے کی لاش کو لفٹ سے نکال کر قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024