• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

روزانہ 9 ہزار قدم چلنا دماغ کو صحت مند رکھے

شائع July 19, 2019
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

روزانہ 9 ہزار قدم چلنا دماغ کو عمر کے ساتھ آنے والی تنزلی اور دماغی ٹشوز کو الزائمر امراض سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

سینٹر فار الزائمر ریسرچ اینڈ ٹریٹمنٹ کی اس تحقیق میں بوسٹن کے میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل میں زیرعلاج 182 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔

محققین نے ان افراد کے قدموں کو ٹریک کرکے اس کے اثرات اس پروٹین بی ایمیلوئیڈ کی سطح پر دیکھے گئے جو الزائمر کا باعث سمجھا جاتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد زیادہ چلنے کے عادی ہوتے ہیں ان کے دماغی تنزلی کا عمل سست ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق معتدل جسمانی سرگرمیاں بھی دماغ کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں تاہم زیادہ ضروری ہے کہ لوگ 8900 قدم چلنا عادت بنائیں۔

جب رضاکاروں کو روزانہ 9 ہزار قدم چلایا گیا تو محققین نے دریافت کای کہ اس جسمانی سرگرمی کے ان کے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوگیا۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جاما نیورولوجی میں شائع ہوئے۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے امریکا کی رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ طرز زندگی کے چند عناصر کا خیال رکھ اس مرض کو خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران ڈھائی ہزار کے قریب افراد کا جائزہ لگ بھگ ایک دہائی تک لیا گیا اور ان کے طرز زندگی پر خاص توجہ دی گئی جیسے غذا، تمباکونوشی، جسمانی سرگرمیاں، الکحل کے استعمال اور دماغ تیز بنانے والی سرگرمیاں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد کا طرز زندگی صحت مند ہوتا ہے یعنی صحت بخش غذا کا استعمال، تمباکو نوشی سے گریز، ہر ہفتے کم از کم ڈیڑھ سو منٹ تک ورزش، الکحل کا کم از کم استعمال اور دماغ تیز کرنے والی سرگرمیوں کو معمول بنانا، الزائمر و ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتا ہے۔

درحقیقت لوگ جتنی زیادہ صحت مندانہ سرگرمیاں اپنائیں گے، اتنا ہی زیادہ اس مرض کا خطرہ کم ہوگا۔

محققین کے مطابق اوپر دیئے گئے 5 عناصر میں سے 2 یا تین پر عملدرآمد بھی ڈیمینشیا کا خطرہ 39 فیصد تک کم کردیتا ہے جبکہ 4 یا پانچ عناصر پر عمل کرنے والے افراد میں یہ خطرہ 59 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024