• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

پاکستان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا خواہشمند، سری لنکا کے سیکیورٹی وفد کو دعوت

شائع July 17, 2019
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اور اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے— فائل فوٹو: اے پی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اور اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے— فائل فوٹو: اے پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے رواں سال ملک میں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے۔

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے پرعزم پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال ٹیسٹ میچ کے ملک میں انعقاد کا خواہشمند ہے اور اسی سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی کی خواہش ہے کہ سری لنکن ٹیم رواں سال شیڈول سیریز کا ایک ٹیسٹ میچ پاکستان آ کر کھیلے اور اسی لیے سری لنکن بورڈ اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیج کر صورتحال کا جائزہ لے سکتا ہے۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ سری لنکن بورڈ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہے تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ سری لنکن سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اور اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے ملک میں اپنا کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اور تمام ہوم سیریز کی میزبانی نیوٹرل مقام پر کی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024