• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب ایک بچہ بغیر ٹکٹ طیارے پر سوار ہوگیا

شائع July 16, 2019 اپ ڈیٹ July 17, 2019
ایک بچے کی اسٹاک تصویر— شٹر اسٹاک فوٹو
ایک بچے کی اسٹاک تصویر— شٹر اسٹاک فوٹو

فلموں میں تو ایسا ہوسکتا ہے کہ بغیر ٹکٹ کے کوئی کسی طیارے پر سوار ہوجائے، مگر جب حقیقی زندگی میں ایسا ہوجائے تو وہ بھی کسی ڈرامے سے کم نہیں ہوتا۔

اور ایسا انوکھا واقعہ برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ میں پیش آیا، جہاں ایک 12 سالہ بچہ ٹکٹ کے بغیر سیکیورٹی کو پیچھے چھوڑ کر امریکا جانے والی پرواز پر سوار ہوگیا۔

اس بچے کے ساتھ کوئی بڑا نہیں تھا اور اسے برٹش ائیرویز کے کیبن کریو نے اس وقت شناخت کیا، جب اس سے نشست پر بٹھانے کے لیے بورڈنگ پاس طلب کیا گیا۔

طیارے میں سوار مسافروں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے پولیس اور کتوں کو پرواز میں دیکھا اور پھر انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کہا گیا تاکہ سیکیورٹی چیک اپ کیا جاسکے۔

راکیل رچرڈسن نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ یہ پرواز لاس اینجلس سے شیڈول سے 5 گھنٹے تاخیر سے روزانہ ہوئی تھی 'میں نے ہیتھرو پر 6 گھنٹے تک انتظار کیا اور اب ایک بچہ پرواز میں بغیر ٹکٹ کے آگیا ہے جو سیکیورٹی کی بہت بڑی غلطی ہے، مگر طیارے میں سوار ہر ایک کے لیے بہت زیادہ تفریح'۔

انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا 'موجودہ صورتحال: اب طیارے سے اتر رہے ہیں، متعدد پولیس اہلکاروں کتوں کے ساتھ موجود ہیں، ہم قطار میں لگے ہیں اور معلوم نہیں کیا ہونے والا ہے'۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ بچہ کسی کے نوٹس میں آئے بغیر سیکیورٹی کو دھوکا دینے میں کامیاب ہوا۔

ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک خیال یہ ہے کہ یہ بچہ ٹرانزٹ مسافر (کسی کنکٹنگ پرواز سے دوسری پرواز میں جانے والا مسافر) تھا جو ہیتھرو پر ٹکٹ کے ساتھ آیا تھا اور یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ بغیر ٹکٹ وہ کتنی دور جاسکتا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق یہ واقعہ 14 جولائی کو پیش آیا تھا جب 12 سالہ بچہ برٹش ائیرویز کی ہیتھرو سے لاس اینجلس جانے والی پرواز پر سوار ہوگیا، اس کی شناخت پرواز سے قبل چیک اپ کے دوران کیبن کریو نے کی، اس کے پاس ٹکٹ یا کوئی سفری دستاویز نہیں تھا، اس کے ساتھ کوئی بڑا نہیں تھا اور وہ برطانوی شہریت نہیں رکھتا تھا'۔

بیان کے مطابق سیکیورٹی احتیاط کے طور پر مسافروں کو پرواز سے اتار کر طیارے کا چیک اپ کیا گیا اور ہمارا خیال ہے کہ یہ بچہ ہیتھرو میں ٹرانزٹ مسافر کے طور پر آیا تھا۔

ہیتھرو ائیرپورٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ہم پولیس اور برٹش ائیرویز کے ساتھ مل کر سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ مسافر کسی دوسری پرواز میں کیسے سوار ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا یہ بچہ کوئی سیکیورٹی رسک نہیں تھا اور صرف احتیاط کے طور پر طیارے کی دوبارہ اسکریننگ کی گئی اور پھر روانہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024