• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

انوشکا نے 29 برس کی عمر میں ویرات کوہلی سے شادی کیوں کی؟

شائع July 16, 2019
دونوں کی شادی 2017 دسمبر میں ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں کی شادی 2017 دسمبر میں ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

جہاں شوبز اداکاراؤں کے حوالے سے تصور کیا جاتا ہے کہ وہ کیریئر کے عروج پر جلد شادی کرنے کو بیوقوفی سمجھتی ہیں وہیں بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے کامیاب کیریئر کے ساتھ 29 سال کی عمر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 2017 دسمبر میں شادی کی تھی تاہم شادی سے قبل یہ دونوں کئی سالوں سے ایک ساتھ تھے جبکہ ان کا افیئر بھی سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

تاہم ان دونوں نے کبھی کسی انٹرویو میں اس حوالے سے بات نہیں کی کہ آخر انوشکا نے اس وقت ویرات سے شادی کا فیصلہ کیوں کیا جب وہ ایک کامیاب کیریئر انجوائے کررہی تھی۔

مزید پڑھیں: انوشکا اور ویرات کی شادی کی تقریبات پر ایک نظر

لیکن اب اداکارہ نے فلم فیئر کو دیے ایک انٹرویو میں پہلی بار کھل کر ویرات کوہلی سے شادی کرنے کی وجہ بتادی۔

بولی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جہاں بہت سے لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ 29 سال کی عمر کسی اداکارہ کی شادی کے لیے کافی جلدی سمجھی جاتی ہیں وہیں انہوں نے یہ اہم فیصلہ صرف اس لیے کیا کیوں کہ وہ ویرات کوہلی سے بےحد محبت کرتی ہیں۔

انوشکا کا کہنا تھا کہ 'اب ہمارے شائقین کی سوچ کافی حد تک تبدیل ہوچکی ہے، وہ صرف اداکاروں کو اسکرینز پر کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، ان کو آپ کی ذاتی زندگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے آپ شادی شدہ ہوں یا پھر آپ کے بچے ہوں، ہمیں بھی اب اپنی سوچ تبدیل کرنی چاہیے'۔

یہ بھی پڑھیں: ’شادی‘ پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے’نئے وعدے‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'میں نے 29 سال کی عمر میں شادی کی، کسی اداکارہ کے لیے یہ عمر شادی کرنے کی نہیں مانی جاتی، لیکن میں نے شادی کی کیوں کہ میں ویرات سے محبت کرتی تھی اور اب اور بھی زیادہ کرتی ہوں'۔

انوشکا شرما نے یہ بھی کہا کہ جب ایک مرد شادی کرتے وقت اپنے کیریئر کے لیے پریشان نہیں ہوتا تو پھر خواتین کیوں پریشان ہوں۔

اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹر کے حوالے سے انوشکا نے بتایا کہ 'ویرات ایک بےحد ایماندار انسان ہے اور میرے لیے یہ بات بہت اہم ہے، میں خود بہت ایماندار ہوں، مجھے خوشی ہے کہ میرا تعلق ویرات سے جڑا، ہم دونوں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، ہم دونوں ایک جیسے ہی ہیں'۔

مزید پڑھیں: انتظار ختم: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کرلی

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 2017 دسمبر میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل تھے۔

شادی کے بعد سے یہ دونوں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے لیے پیار بھرے پیغامات بھی شیئر کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی سب سے پہلی ملاقات 2013 میں ایک شیمپو کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

اس اشتہار کے بعد سے ان دونوں کے تعلقات استوار ہوئے جبکہ ان کے افیئر کی خبریں بھی میڈیا میں سامنے آنے لگی۔

دونوں کا افیئر کئی سالوں تک رہا، جس کے بعد 2016 میں ان کے بریک اپ کی رپورٹس سامنے آنے لگی۔

مزید پڑھیں: ’سال کی گولڈن ٹویٹ‘: انوشکا ویرات کی شادی کا اعلان

تاہم اس کے اگلے سال ہی یہ دونوں دوبارہ ایک ساتھ نظر آنے لگے اور تب ان دونوں نے آخر کار شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ان سالوں میں ایسی بھی کئی رپورٹس سامنے آئی کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا بریک اپ ہونے کی واحد وجہ یہی تھی کہ ویرات جلد از جلد انوشکا سے شادی کرنے کے خواہشمند تھے تاہم انوشکا اپنے کیریئر کی وجہ سے شادی کرنے کو ترجیح نہیں دینا چاہتی تھی۔

بعدازاں ان دونوں نے 2017 میں اٹلی میں خفیہ شادی کرکے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

انوشکا اور ویرات کی شادی سے قبل اٹلی میں ان کی منگنی اور مہندی کی رسومات ہوئیں، جس کے بعد بھارت واپس آکر ان دونوں نے دہلی اور ممبئی میں شادی کی استقبالیہ منعقد کیے۔

ان دونوں کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر کئی ہفتوں تک سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

دونوں اسٹارز کے شادی کے جوڑے بھارت کے نامور ڈیزائنر سبیاسچی نے ڈیزائن کیے، جبکہ بعدازاں کئی مداحوں نے ان دونوں کے ملبوسات کو اپنے ایونٹس کے لیے کاپی بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024