• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پہلی بار ٹی وی اسکرین کے لیے اکٹھے

شائع July 14, 2019 اپ ڈیٹ July 15, 2019
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر — انسٹاگرام فوٹو
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر — انسٹاگرام فوٹو

اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں اور ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

دونوں نے اس بارے میں کوئی باقاعدہ تصدیق تو نہیں کی مگر پہلی بار ہانیہ عامر اور عاصم اظہر آن اسکرین ضرور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار نظر آئیں گے۔

یہ دونوں الف اللہ، دلدل اور سنو چندا (دونوں سیزن) کی ہدایات دینے والے احسن طالش کی ٹیلی فلم 'پیار کہانی' میں ایک دوسرے کے مدمقابل کام کررہے ہیں اور پہلی بار یہ جوڑا آن اسکرین ایک ساتھ جلوہ گر ہوگا۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر احسن طالش نے بتایا 'اس ڈرامے کی کہانی کشور اسمل نے تحریر کی ہے، جبکہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اس کے علاوہ شیفی حسن اور فضیلہ قاضی بھی کاسٹ میں شامل ہیں، ڈرامے کی کہانی 2 مصنفوں کے گرد گھومتی ہے جو محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں'۔

View this post on Instagram

Pyaar kahani 🥳

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

انہوں نے مزید بتایا 'عاصم اظہر ایک بزنس مین کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے جس کا باپ اس کی شخصیت کو دباتا ہے، اس کا والد نہیں چاہتا کہ بیٹا مصنف بنے بلکہ اس کی خواہش ہے کہ وہ اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک بزنس مین بن جائے، مگر عاصم کا کردار اپنی زندگی خود بنانے کا خواہشمند ہے'۔

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ڈائریکٹر کے ساتھ— ڈان امیجز فوٹو
عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ڈائریکٹر کے ساتھ— ڈان امیجز فوٹو

ڈائریکٹر نے بتایا 'دوسری جانب ہانیہ کا کردار ایک مشہور مصنف کا ہے جبکہ عاصم کو بطور مصنف ہر جگہ مسترد کردیا جاتا ہے'۔

احسن طالش کے مطابق 'ہانیہ اور عاصم کی کیمسٹری کمال کی ہے اور یہ پہلی بار ہے جب وہ اسکرین پر ایک ساتھ کام کررہے ہیں، عاصم نے اچھا کیا ہے جبکہ ہانیہ تو ویسے ہی بہترین اداکارہ ہیں'۔

ہانیہ عامر — ڈان امیجز فوٹو
ہانیہ عامر — ڈان امیجز فوٹو

یہ ٹیلی فلم 20 جولائی 2019 کو نشر کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024