• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سوناکشی سنہا پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج

شائع July 12, 2019
پولیس نے اداکارہ کے گھر کا دورہ بھی کیا—فوٹو: بز ایشیا
پولیس نے اداکارہ کے گھر کا دورہ بھی کیا—فوٹو: بز ایشیا

دبنگ گرل سوناکشی سنہا یوں تو آج کل اپنی آنے والی کامیڈی فلم ’خاندانی شفا خانہ‘ کی تشہیر اور ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تاہم ان کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اداکارہ پر ایک بار پھر دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کرکے ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔

سوناکشی سنہا پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک شو میں پرفارمنس کرنا تھی اور انہوں نے اس شو میں پرفارمنس کے لیے آرگنائیزرز سے 24 لاکھ روپے بھی لیے تھے۔

تاہم پیسے لینے کے باوجود اداکارہ نے شو میں پرفارمنس کرنے سے انکار کردیا تھا۔

پیسے لینے کے باوجود شو میں پرفارمنس نہ کرنے کے الزام کے تحت ہی اداکارہ کے خلاف بھارتی ریاست اتر پردیش میں مقدمہ دائر کرکے ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔

اداکارہ کے ترجمان نے الزامات کو مسترد کردیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے ترجمان نے الزامات کو مسترد کردیا—فوٹو: انسٹاگرام

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوناکشی سنہا کے خلاف ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد پولیس اداکارہ کے گھر بھی گئیں، تاہم اداکارہ رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اترپردیش کی پولیس نے ممبئی پولیس کی مدد سے سوناکشی سنہا کے گھر کا دورا کیا، جہاں پولیس نے اداکارہ کے ملازمین کا بیان ریکارڈ کیا اور پولیس کئی گھنٹوں تک دبنگ اداکارہ کا انتظاربھی کرتی رہیں۔

طویل انتظار کرنے کے باوجود اداکارہ کے نہ آنے پر پولیس سوناکشی سنہا کی رہائش سے چلی گئی، تاہم امکان ہے کہ پولیس ایک بار پھر اداکارہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ان کے گھر کا دورا کرے گی۔

اداکارہ پر دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کرنے پر ان کے سیکریٹری نے بتایا کہ اداکارہ پر جھوٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا۔

اداکارہ کے ترجمان کا کا کہنا تھا کہ سوناکشی سنہا نے اپنے 9 سالہ کیریئر میں کبھی بھی کسی کو دھوکا نہیں دیا، وہ جہاں بھی پرفارمنس کا وعدہ کرتی ہیں وہ اپنا وعدہ پورا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا آن لائن دھوکے پر تڑپ اٹھیں

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسی کیس میں رواں برس فروری میں سوناکشی سنہا کے خلاف اتر پردیش کے مرادآباد ضلع میں ہی مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

فروری میں سوناکشی سنہا سمیت دیگر 5 افراد کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور اداکارہ سمیت پانچوں افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے دہلی میں ہونے والے شو میں پرفارمنس نہیں کی اور پرفارمنس کے لیے دی گئی 37 لاکھ روپے کی رقم بھی واپس نہیں کی۔

اداکارہ اور دیگر پانچ افراد کے خلاف فروری میں اس وقت مقدمہ دائر کیا گیا تھا جب شو کرانے والے آرگنائیزر نے مبینہ طور پر زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

سوناکشی سنہا سے قبل بھی کئی بولی وڈ اداکاراؤں اور اداکاروں پر اس طرح کے دھوکا دہی کے مقدمے دائر کیے جا چکے ہیں۔

ایسے ہی مقدمات کا سامنا کرنے والے اداکاروں میں سلمان خان، راج پال یادیو اور امیشا پٹیل جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024