• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

خواجہ شریف قتل سازش کیس کا مقدمہ درج

شائع July 25, 2012

ایف آئی اے لوگو۔ – فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے خواجہ شریف قتل سازش کیس کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

منگل کے روز وفاقی حکومت کی جانب سے ایف آئی اے نے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف قتل سازش کیس کا مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ ایف آئی اے کے سیکشن آفیسر حاکم دین کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

ایف آئی آر  دفعہ تین سو دو سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کی گئی ہے جس میں وزیراعلی پنجاب کے سیکرٹری توقیر شاہ، ڈی جی سول ڈیفنس پنجاب احسن الرحمان، ڈائریکٹر اسپیشل برانچ پنجاب شاہد محمود اور ن لیگ کے کارکن سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

نامزد افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے وفاق،صوبائی حکومت اور عدلیہ کے درمیان محاذ آرائی پیدا کرنے کے لیے من گھڑت خبریں پھیلائیں۔ وفاقی حکومت نے قتل سازش کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بھی تشکیل دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025