• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مریم نواز کا انٹرویو بھی نشر ہونے سے روک دیا گیا

شائع July 12, 2019
نجی چینل ’ہم نیوز‘ پر مریم نواز کا انٹرویو نشر کیا گیا تھا—فوٹو: ندیم ملک ٹوئٹر اکاؤنٹ
نجی چینل ’ہم نیوز‘ پر مریم نواز کا انٹرویو نشر کیا گیا تھا—فوٹو: ندیم ملک ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا انٹرویو نشر ہونے کے فورا بعد ہی ’جبراً‘ رکوا دیا گیا۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے میزبان ندیم ملک نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ابھی اطلاع ملی کہ مریم نواز کا انٹرویو نشر ہونے کے ساتھ ہی جبراً رکوا دیا گیا‘۔

نجی چینل ’ہم نیوز‘ پر مریم نواز کا انٹرویو نشر کیا گیا تھا۔

ہم نیوز نے واقعے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم نیوز، ذمہ دار اور آزاد میڈیا پریقین رکھتا ہے اور آزادی اظہار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’اس کے ساتھ ہی ہم آئین اور اخلاقی قدروں کے تناظر میں عدلیہ کی عزت اور وقار عظمت کے لیے بھی کھڑے ہیں‘۔

خیال رہے کہ حالیہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب مریم نواز کی پریس کانفرنس بلاتعطل نشر کرنے پر نجی چینلز اب تک ٹی وی، 24 نیوز اور کیپیٹل ٹی وی کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔

حکام کا موقف ہے کہ مذکورہ چینلز ’تکنیکی خرابی‘ کے باعث بند ہیں لیکن رپورٹرز وِدآؤٹ باڈرز (آر ایس ایف) نے اسے سینسرشپ کی مایوس کن صورتحال قرار دیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ٹرائل کا سامنے کرنے والے یا مجرم ثابت ہونے والے سیاستدانوں کا انٹرویو نشر کرنے پر میڈیا کوریج روک دی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل نجی چینل 'جیو نیوز' پر سابق صدر آصف علی زرداری کا انٹرویو بھی نشر ہونے کے چند لمحات بعد ہی روک دیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

شکیل احمّد Jul 12, 2019 03:01am
جب لوگ سچ کا سامنا نہیں کر سکتے تو زبان بندی کا سہارا لیا جاتا ہے - کوئی مہزب معاشرہ کسی کے اظہار کی Azadi پر پابندی نہیں لگاتا - یہ سب جو کہا جا رہا ہے بہانے بازی کے علاوہ کچھ نہیں -

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024