• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انگلینڈ 27 سال بعد ورلڈ کپ فائنل میں

شائع July 12, 2019

انگلینڈ نے جیسن روئے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کرنے کے ساتھ ساتھ 27 سال بعد ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔

محض 14 کے مجموعے پر تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری نے ٹیم کو سنچری پارٹنر شپ فراہم کی اور بحران سے نکالا۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 7 کھلاڑی دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز جیسن روئے اور بیئراسٹو نے اپنی ٹیم 124رنز کا آغاز فراہم کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

اس شراکت خاتمہ اس وقت ہوا جب مچل اسٹارک کی گیند پر 34 رنز بنانے والے بیئراسٹو ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

جیسن روئے کو 147 کے مجموعی اسکور پر امپائر کے غلط فیصلے کی وجہ سے 85 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹنا پڑا۔

اس کے بعد جو روٹ اور کپتان آئن مورگن نے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 32.1 اوورز میں ہی اپنی ٹیم کو ہدف تک رسائی دلا دی، روٹ 49 اور مورگن 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

فتح پر آسٹریلوی کپتان آئن مورگن کو مبارکباد دے رہے ہیں — فوٹو: اے پی
فتح پر آسٹریلوی کپتان آئن مورگن کو مبارکباد دے رہے ہیں — فوٹو: اے پی
انگلش کپتان جارحانہ شاٹ کھیل رہے ہیں جو 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے — فوٹو: رائٹرز
انگلش کپتان جارحانہ شاٹ کھیل رہے ہیں جو 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے — فوٹو: رائٹرز
جو روٹ اور آئن مورگن نے بہترین کھیل پیش کیا — فوٹو: رائٹرز
جو روٹ اور آئن مورگن نے بہترین کھیل پیش کیا — فوٹو: رائٹرز
جیسن روئے کو امپائر کے غلط فیصلے کی وجہ سے 85 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹنا پڑا — فوٹو: اے ایف پی
جیسن روئے کو امپائر کے غلط فیصلے کی وجہ سے 85 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹنا پڑا — فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا کے باؤلرز میچ میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے — فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا کے باؤلرز میچ میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے — فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ کے کھلاڑی آسٹریلوی بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد خوشی مناتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ کے کھلاڑی آسٹریلوی بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد خوشی مناتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے — فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے — فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی — فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی — فوٹو: اے ایف پی
یلکس کیری آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
یلکس کیری آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی