• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

منگنی پر لوگوں کی تنقید، اقرا عزیز اور یاسر حسین کا ردعمل

شائع July 11, 2019
اقرا عزیز اور یاسر حسین — انسٹاگرام فوٹو
اقرا عزیز اور یاسر حسین — انسٹاگرام فوٹو

گزشتہ دنوں لکس اسٹائل ایوارڈ میں یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی اور اداکارہ کے اقرار پر انگوٹھی پہنا کر منگنی بھی کرلی۔

یاسر حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 'اقرا نے جب آج دو ایوارڈز جیتے تو میں نے سوچا کہ یہی موقع ہے تیسرا ایوارڈ بھی جیتنے کا' جس کے بعد وہ اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے۔

بعدازاں یاسر حسین نے اقرا کو انگوٹھی پہنائی اور ان کے بوسے لیے تاہم سوشل میڈیا پر یاسر کی اس حرکت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اب کئی دن کی خاموشی کے بعد اقرا عزیز اور یاسر حسین نے لوگوں کی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 'میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں، محبت اظہار کے لیے ہوتی ہے، متاثر کرنے کے لیے نہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا 'یاسر نے دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا، جس کے لیے بہت زیادہ ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، جذبات کے اظہار، خیال رکھنے، محبت، حقیقت پسندی اور اچھا ہونے پر تمہارا شکریہ، مجھے تم سے محبت ہے'۔

لوگوں کی تنقید کے حوالے سے اقرا عزیز نے لکھا 'اگر لڑکی پرپوزل کے وقت روتی نہیں بلکہ خوشی کے لمحے کو ہنسی کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ سب پہلے سے طے تھا، رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اور اپنی خوشی کا انتظار کریں'۔

دوسری جانب یاسر حسین نے انسٹاگرام میں اسٹوری میں ایک مذاق (میم) کے ذریعے لوگوں کی تنقید کا جواب دیا جس میں لکھا 'آپ پاکستان میں پبلک میں پیشاب کرسکتے ہیں مگر لوگوں کے سامنے بوسہ نہیں دے سکتے'۔

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان تعلق کے حوالے سے خبریں طویل عرصے سے سامنے آرہی تھیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کو اچھے دوست قرار دیتے تھے۔

فروری میں ایک انٹرویو کے دوران جب اس تعلق کے بارے میں سوال کیا گیا تو اقرا عزیز نے محتاط الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا 'میں اور یاسر بہت اچھے دوست ہیں'۔

انہوں نے مزید بتایا 'میں بہت زیادہ ڈپریس اور تناﺅ کا شکار ہوتی ہوں، جس کی وجہ سے طبیعت بھی بگڑ جاتی ہے، میری زندگی میں یاسر کی آمد سے بہت زیادہ مثبت چیزیں ہوئیں، ورنہ زندگی میں کافی کچھ منفی تھا ، جو مجھے بری طرح متاثر کررہی تھی، جس کے باعث مجھے ڈر تھا کہ میں چڑچڑی شخصیت کی مالک نہ بن جاﺅں، یاسر کی بدولت مجھے زندگی کو مختلف نظر سے دیکھنے میں مدد ملی اور میں انہیں اپنی زندگی کی مثبت شخصیت مانتی ہوں'۔

اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ زندگی میں کچھ ایسا ہونا چاہئے جو آپ کو مثبت سمت کی جانب لے جائے اور زندگی کا نظریہ تبدیل ہو۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

انہوں نے بتایا کہ زندگی میں کسی قسم کی تبدیلی انہیں پسند نہیں تھی مگر یاسر حسین نے محدود شخصیت کے خول سے نکالا اور نئی چیزوں کو اپنانے کے لیے تیار کیا 'یاسر کی وجہ سے میں نے چکن کی جگہ بیف کا انتخاب کیا کیونکہ چکن سے بہت بیماریاں ہورہی ہیں'۔

اسی طرح یاسر حسین نے وسیم بادامی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا اقرا صرف ان کی اچھی دوست ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Kosher Jul 12, 2019 01:03pm
Yes, no doubt love is to express but some form of expression of love need to be shared in prvate. We do not want to loose norms of our society at expense of someone feeling out of cotrol. Hope i have conveyed my message. Thanks
M. Saeed Jul 12, 2019 08:53pm
Iqra Aziz is an actor and has a long way to go. She is just 21 and early marriage would stall her acting career.
bns Jul 12, 2019 09:10pm
Iqra and Yasser, congratulations, be happy and ignore the people who always find something to criticize. Yasser you did the right thing by proposing and by kissing . Iqra was the only person who had the right to have any reservations, if she did not, no one should object, actually no one matter anyways as long as you two are happy, and we wish you two to be very very happy. Good luck.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024