• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہواوے سے امریکی کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت لائسنس سے مشروط

شائع July 10, 2019
ہواوے کا نام بدستور بلیک لسٹ میں موجود رہے گا — رائٹرز فوٹو
ہواوے کا نام بدستور بلیک لسٹ میں موجود رہے گا — رائٹرز فوٹو

امریکی کمپنیاں ہواوے کو آلات و پرزے فروخت کرسکیں گی، مگر اس وقت جب انہیں حکومتی لائسنس ملے گا اور اس سے امریکی سلامتی کو خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

یہ بات امریکی کامرس سیکرٹری ولبر روس نے ایک ایونٹ کے دوران بئائی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے چینی کمپنی پر پابندیوں کو نرم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

واشنگٹن میں ایونٹ کے دوران ولبر روس نے کہا 'ہواوے کا نام بلیک لسٹ میں موجود رہے گا اور امریکی صدر کے اعلان سے امریکی کمپنیوں کو محکمہ تجارت سے درکار لائسنس کی شرط پر کوئی اثر نہیں پڑے گا'۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے ہواوے کو مصنوعات کی فروخت کے لیے لائسنسز کے اجرا کا عمل جاری رہے گا اور ایسی مصنوعات کے لیے لائسنس جاری کیا جائے گا جو کہ امریکی سلامتی کے لیے خطرہ نہ ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہواوے کو رواں سال مئی میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بلیک لسٹ کیا تھا جس کے لیے کمپنی کے چینی حکومت سے مبینہ روابط کو بنیاد بنایا گیا تھا۔

بلیک لسٹ کیے جانے کے باعث امریکی کمپنیوں کو امریکا میں بننے والی کوئی بھی چیز ہواوے کو فروخت کرنے کے لیے حکومتی لائسنس کی ضرورت ہوگی، تاہم اس پر عملدرآمد اگست سے شروع ہوگا کیونکہ مئی میں امریکی محکمہ تجارت نے عارضی لائسنس کے ذریعے ان پابندیوں کے اطلاق کو 3 ماہ کے لیے ملتوی کردیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر کے اقتصادی مشیر لیری کڈلو نے کہا ہے کہ لائسنس کی ضرورت کو محدود وقت تک کے لیے ختم کیا جاسکتا ہے یعنی امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر ہواوے کو پابندی کا سامنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024