• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شاہد کپورکا معاوضہ دپیکا، پریانکا اور کرینہ سے بھی زیادہ

شائع July 10, 2019
شاہد کپور نے ایک فلم کا معاوضہ 35 کروڑ روپے کردیا، ذرائع—فوٹو: انڈیا ٹوڈے/ بولی وڈ شادیز
شاہد کپور نے ایک فلم کا معاوضہ 35 کروڑ روپے کردیا، ذرائع—فوٹو: انڈیا ٹوڈے/ بولی وڈ شادیز

بولی وڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’کبیر سنگھ‘ کو اگرچہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم اس فلم کی کامیابی کے بعد شاہد کپور نے اپنا معاوضہ دگنا کردیا ہے۔

’کبیر سنگھ‘ میں ہیروئن کو ہیرو کی جانب سے تھپڑ مارے جانے یا ہیرو کی جانب سے باتیں سنائے جانے پر تنقید بھی کی گئی، تاہم فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ 250 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔

فلم میں شاہد کپور نے ہیرو کا کردار ادا کیا جب کہ کیارا ایڈوانی نے ان کی ہیروئن کا کردار نبھایا۔

اگرچہ فلم میں ہیروئن بھی ہیرو کو تھپڑ مارتی ہیں، تاہم لوگوں کی جانب سے خاتون کو تھپڑ مارنے کا سین دکھانے پر فلم کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تنقید کے باوجود فلم نے شاندار کمائی کی اور یہ فلم شاہد کپور کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

فلم میں شاہد کپور اور کیارا آڈوانی نے مرکزی کردار ادا کیے—اسکرین شاٹ
فلم میں شاہد کپور اور کیارا آڈوانی نے مرکزی کردار ادا کیے—اسکرین شاٹ

فلم کی شاندار کامیابی کے ساتھ ہی شاہد کپور نے بھی دوسرے ہیروز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے معاوضے میں دگنا اضافہ کردیا اور اطلاعات ہیں کہ اب شاہد کپور ایک فلم کا معاوضہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے مجموعی معاوضے سے بھی زیادہ لیں گے۔

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہد کپور نے ’کبیر سنگھ‘ کی کامیابی کے بعد اپنا معاضہ بڑھا کر 35 کروڑ روپے کرلیا۔

دپیکا نے پدماوت کی کامیابی کے بعد معاوضہ بڑھایا تھا—اسکرین شاٹ
دپیکا نے پدماوت کی کامیابی کے بعد معاوضہ بڑھایا تھا—اسکرین شاٹ

اب شاہد کپور نئی فلم میں کام کرنے کے لیے 35 کروڑ روپے وصول کریں گے، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں کی جا سکی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد کپور کا ایک فلم کا معاوضہ بولی وڈ کی سپر اسٹار ہیروئنز کے مجموعی معاوضے سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون نے معاوضہ بڑھا لیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت دپیکا پڈوکون ایک فلم کا معاوضہ 13 کروڑ روپے وصول کر رہی ہیں اور انہوں نے اپنا معاوضہ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد بڑھایا تھا۔

اب تک دپیکا پڈوکون ہر فلم میں کام کے لیے12 سے 13 کروڑ روپے معاوضہ لے رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں—فوٹوانسٹاگرام
پریانکا چوپڑا زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں—فوٹوانسٹاگرام

اسی طرح معاوضے کے حوالے سے دوسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا ہیں جن کا معاوضہ ہر 12 کروڑ روپے سے زائد ہیں۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے اپنا معاوضہ بڑھا لیا

رپورٹس کے مطابق اس وقت پریانکا چوپڑا 12 کروڑ روپے تک ہر فلم کا معاوضہ لے رہی ہیں۔

کرینہ کپور نے ویرے دی ویڈنگ کی کامیابی کے بعد معاوضہ بڑھایا—فوٹو: انسٹاگرام
کرینہ کپور نے ویرے دی ویڈنگ کی کامیابی کے بعد معاوضہ بڑھایا—فوٹو: انسٹاگرام

معاوضے کے حوالے سے تیسرے نمبر پر کرینہ کپور ہیں جو اس وقت ہر فلم کا معاوضہ 10 کروڑ روپے لے رہی ہیں اور انہوں نے اپنا معاوضہ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی کامیابی کے بعد بڑھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور نے اپنا معاوضہ بڑھا لیا

اگر ان تینوں بولی وڈ حسیناؤں کا معاوضہ ملایا جائے تو 35 سے 36 کروڑ بنتا ہے جو یا تو شاہد کپور کے ایک فلم کے معاوضے کے برابر ہے یا پھر ان سے ایک کروڑ روپے زائد ہے۔

تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ پریانکا، دپیکا اور کرینہ کو ان کے مطالبے سے کم معاوضہ دیا جاتا ہے۔

سونم، ایشوریا، کترینہ اور انوشکا کا شمار کم معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: فیس بک/انسٹاگرام
سونم، ایشوریا، کترینہ اور انوشکا کا شمار کم معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: فیس بک/انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024