• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'میں سندھی ہوں، آپ کو لگتا ہے نئے گھر کا ڈبل معاوضہ دوں گی؟'

شائع July 10, 2019
تمنا بھاٹیا بولی وڈ اور تامل فلموں میں کام کرچکی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
تمنا بھاٹیا بولی وڈ اور تامل فلموں میں کام کرچکی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا اس وقت کئی وجوہات سے خبروں میں ہیں، ایک طرف وہ تیزی سے نئی فلموں کو سائن کر رہی ہیں تو دوسری جانب ان کے ممبئی میں خریدے نئے فلیٹ کے حوالے سے بھی کئی حیران کن رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا گزشتہ کئی ماہ سے ممبئی کے پوش علاقے ورسووا میں اپارٹمنٹ کی تلاش میں مصروف تھیں جس کے بعد انہوں نے سمندر کنارے ایک شاندار فلیٹ خریدلیا۔

بعدازاں ایسی خبریں سامنے آئیں کہ اداکارہ نے اس فلیٹ کو خریدنے کے لیے ڈبل معاوضہ ادا کیا ہے، جبکہ تمنا نے ان خبروں کو بےبنیاد ٹھہرا دیا۔

اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ 'میرے ہندی ٹیچر نے مجھے فون کرکے سوال کیا کہ کیا میں نے اپنے فلیٹ کو خریدنے کا ڈبل معاوضہ ادا کیا، ایسی کئی خبریں سامنے آئیں، تاہم میں صرف یہی جواب دے سکتی ہوں کہ میں سندھی ہوں، ایک اپارٹمنٹ کے لیے ڈبل معاوضہ کیسے دے سکتی ہوں؟ مجھے اب ان سوالات پر شرمندگی ہوتی ہے'۔

تمنا کے مطابق وہ جلد اپنے والدین کے ہمراہ اس نئے گھر میں شفٹ ہوجائیں گی۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا بھی شروع کردیا۔

ٹوئٹر پر ایسی کئی ٹویٹس بھی سامنے آئیں جس میں اداکارہ کو سندھی قوم کو کنجوس دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

فلموں کے حوالے سے با‌ت کی جائے تو تمنا نے حال ہی میں فلم 'بولے چوڑیاں' سائن کی، جس میں ان سے قبل اداکارہ مونی روئے کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

فلم میں نوازالدین صدیقی مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

تمنا کے مطابق انہیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان سے قبل اس رومانوی فلم میں مونی روئے کو سائن کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024