• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

صدر کے دورے سے قومی خزانے کو 5 کروڑ کا نقصان ہوا، مشیر اطلاعات گلگت بلتستان

شائع July 8, 2019 اپ ڈیٹ July 9, 2019
عارف علوی کی سیر و تفریح پر قومی خزانے کے 5 کروڑ خرچ کیے گئے، شمس میر — فائل فوٹو/ اے ایف پی
عارف علوی کی سیر و تفریح پر قومی خزانے کے 5 کروڑ خرچ کیے گئے، شمس میر — فائل فوٹو/ اے ایف پی

گلگت بلتستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے وادی کے حالیہ دورے سے قومی خزانے کو 5 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے میڈیا سے بات چیت کے بعد تحریری موقف میں کہا کہ صدر پاکستان، گلگت بلتستان کے 6 روزہ نجی دورے پر آئے اور یہاں کے مسائل پر خاموشی اختیار کر کے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی کی سیر و تفریح پر قومی خزانے کے 5 کروڑ خرچ کیے گئے جو وفاقی حکومت کے پیدا کردہ مالی بحران میں قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت کے دستخط کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نافذ العمل

شمس میر نے کہا کہ اگر صدر مملکت اس بھاری خرچے کے بعد بھی علاقائی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور دیگر سنگین مسائل کے حل میں کوئی کردار ادا کر تے تو زیادہ افسوس نہ ہوتا۔

مشیر اطلاعات شمس میر نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے جمع اربوں کی رقم کو وفاقی حکومت کی طرف سے اپنے ارکان اسمبلی کو دیئے جانے کو قوم کے ساتھ دھوکہ قرار دیا اور کہا کہ ڈیم کی قومی امانتوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بدترین خیانت ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جون میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کے دستخط کے بعد فنانس بل 20-2019 ملک میں نافذ

گلگت پہنچنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال گورنر راجہ جلال حسین مقپون اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے کیا تھا۔

دورے کے دوران صدر مملکت نے ہنزہ میں بین الاقوامی ایکو ٹوورازم کانفرنس سے خطاب کیا تھا اور کہا کہ علاقے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ایکو ٹورزم کے فروغ کے لیے کوششیں کی جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024