• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

دہشت گردوں کی مالی معاونت پر عالمی رفاہی تنظیم کا افسر گرفتار

شائع July 7, 2019
علی نواز کو خیبرروڈ پر فنڈز منتقل کرتے ہوئے گرفتار کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
علی نواز کو خیبرروڈ پر فنڈز منتقل کرتے ہوئے گرفتار کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

پشاور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیرملکی رفاہی تنظیم کے اعلیٰ عہدے پر فائز افسر کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں سی ٹی ڈی نے عالمی رفاہی تنظیم ہیومن کنسرن انٹرنیشنل کے ریجنل سربراہ علی نواز کو خیبرروڈ سے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی رفاہی تنظیم سیو دی چلڈرن پر پابندی کا حکم واپس

اس حوالے سے بتایا گیا کہ عدالت نے علی نواز کو تین دن کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا اور انہیں خیبرروڈ پر فنڈز منتقل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق مشتبہ شخص کو دہشت گردی کے لیے مالی معاونت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔

بعدازاں متعلقہ حکام نے علی نواز کو اے ٹی سی میں پیش کیا جہاں عدالت نے زیرحراست ملزم سے مزید تفتیش کے لیے اسے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

مزیدپڑھیں: ’سیو دی چلڈرن‘ کو دفتر کھولنے کی اجازت

ایف آئی آر کے مطابق خفیہ رپورٹس تھیں کہ علی نواز، محمد فاروق اعوان، شاہ رم اور محمد نعیم دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کو ایف آئی اے سے معلومات ملی کہ مبینہ افراد رفاہی مقصد کے نام پر حاصل کی جانے والی بھاری رقم القاعدہ کو منتقل کرنے والے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق 11 بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے منقتل کیے گئے تاہم علی نواز فنڈز کی منتقلی کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔

یہ بھی پڑھیں: سیو دی چلڈرن: رجسٹریشن کے لیے درکار کلیئرنس سرٹیفکیٹس حاصل کریں

جس کے بعد مشتبہ شخص کے خلاف اے ٹی اے کی سیکشن 11 (این) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس ضمن میں بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کے ترجمان سے متعدد مرتبہ رابطے کی کوشش کی گئی تاہم کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 7 جولائی 2019 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024