• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اردن میں آن لائن گیم 'پَب جی' پر پابندی عائد

شائع July 7, 2019
پَب جی دنیا کی سب سے معروف موبائل گیم ہے — فوٹو: فِلکر
پَب جی دنیا کی سب سے معروف موبائل گیم ہے — فوٹو: فِلکر

اردن نے انتہائی مشہور لیکن سفاک آن لائن گیم پَب جی (PUBG) پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سلطنت کے شہریوں پر 'منفی اثرات' پڑ رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق پَب جی، دنیا کی سب سے معروف موبائل گیم ہے جس میں کھلاڑی گمنام مقامات پر ایک دوسرے کو حملہ کرکے قتل کرتے ہیں۔

اردن کی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے ذرائع نے خبردار کیا تھا کہ گیم کے اس کے کھیلنے والے پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں اور یہی وجہ سرکاری طور پر اس پر پابندی کا باعث بنی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں معروف موبائل گیم ’پب جی‘ پر پابندی کا مطالبہ

اس سے قبل گیم پر عراق، نیپال، بھارتی ریاست گجرات اور انڈونیشیا کے صوبے آچے میں بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

مئی میں چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی 'ٹینسنٹ' نے گیم کو صارفین کے لیے مزید پیش کرنا روک دیا تھا اور اس کے بجائے صارفین کے لیے نئی اور تقریباً اسی طرح کی دوسری گیم پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ اردن میں پَب جی گیم بڑے پیمانے پر کھیلی جاتی ہے تاہم ادارے اپنے ملازمین کو کئی بار یہ گیم کھیلنے پر تنبیہ کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: آن لائن گیم پب جی کی عادی خاتون کا طلاق کا مطالبہ

ملک کے ماہر نفسیات کئی بار خبردار کر چکے ہیں کہ یہ گیم نواجوانوں میں تشدد اور بدمعاشی کو فروغ دے رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024