• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

فتح کے باوجود پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

شائع July 6, 2019

پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو 94 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے امام الحق کی سینچری اور بابر اعظم کے 96 رنز کی مدد سے پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیف الدین کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں۔

بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بلے باز میدان میں اترے تاہم وہ شاہینوں کے شاہین آفریدی کی اعلیٰ باؤلنگ کے سامنے صرف 221 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

شاہین آفریدی نے 6 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

شاہین آفریدی میچ میں 6 وکٹیں لے کر نمایاں رہے — فوٹو: اے ایف پی
شاہین آفریدی میچ میں 6 وکٹیں لے کر نمایاں رہے — فوٹو: اے ایف پی
شاہین آفریدی بہترین باؤلنگ کے باعث مین آف دی میچ قرار پائے— فوٹو: رائٹرز
شاہین آفریدی بہترین باؤلنگ کے باعث مین آف دی میچ قرار پائے— فوٹو: رائٹرز
بابر اعظم 4 رنز کی کمی سے سینچری مکمل کرنے سے محروم رہے — فوٹو: رائٹرز
بابر اعظم 4 رنز کی کمی سے سینچری مکمل کرنے سے محروم رہے — فوٹو: رائٹرز
عماد وسیم نے اختتامی اوورز میں 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی — فوٹو: اے ایف پی
عماد وسیم نے اختتامی اوورز میں 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی — فوٹو: اے ایف پی
مستفیض الرحمٰن نے میچ میں 5 وکٹیں لے کر ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 وکٹیں حاصل کیں — فوٹو: رائٹرز
مستفیض الرحمٰن نے میچ میں 5 وکٹیں لے کر ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 وکٹیں حاصل کیں — فوٹو: رائٹرز
پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا — فوٹو: رائٹرز
پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا — فوٹو: رائٹرز
پاکستان نے بنگلہ دیش کو 221 رنز پر ڈھیر کردیا — فوٹو: اے پی
پاکستان نے بنگلہ دیش کو 221 رنز پر ڈھیر کردیا — فوٹو: اے پی
کپتان سرفراز احمد عمدہ فیلڈنگ پر شاداب کو داد دے رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
کپتان سرفراز احمد عمدہ فیلڈنگ پر شاداب کو داد دے رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
شکیب الحسن نے عمدہ فارم جاری رکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں ایک اور نصف سینچری اسکور کی — فوٹو: اے ایف پی
شکیب الحسن نے عمدہ فارم جاری رکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں ایک اور نصف سینچری اسکور کی — فوٹو: اے ایف پی