• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں بی آر ٹی منصوبے کیلئے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض منظور

شائع July 5, 2019
ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے مطابق ریڈ لائن بی آر ٹی کے روٹس پر روزانہ 3 لاکھ افراد سفر کریں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے مطابق ریڈ لائن بی آر ٹی کے روٹس پر روزانہ 3 لاکھ افراد سفر کریں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی

ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے بی ڈی) نے کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کراچی کی بی آرٹی ریڈ لائن منصوبہ کراچی کو 26.6 کلومیٹر طویل بی آر ٹی لائن ریڈ لائن اور اس سے منسلک سہولیات فراہم کرے گا جس سے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے روٹس پر روزانہ 3 لاکھ افراد سفر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریپڈ ٹرانزٹ بس سسٹم، کراچی کے شہری اذیت میں؟

پریس ریلیز کے مطابق بینک سول ورک اور آلات کی لاگت کی مد میں ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور فرانسیسی ترقیاتی بینک کی شراکت سے جزوی طور پر ایک کروڑ ڈالر کا انتظام کرے گا۔

اے بی ڈی عہدیدار ڈیوڈ مارگوزٹرن کا کہنا ہے کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر ایک مستحکم، پائیدار، محفوظ اور صنفی اعتبار سے دوستانہ نظامِ ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے۔

ٹراسپورٹ کے پائیدار نظام کی بدولت نہ صرف شہر میں آمد و رفت کا مسئلہ بلکہ بڑھتی ہوئی آلودگی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی: بلیو لائن منصوبے میں کرپشن کےخلاف نیب کی تفتیش شروع

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی نظام کی جدید خصوصیات سے تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور شہر کے عوام کا میعار زندگی بھی بلند ہوگا۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے مطابق یہ منصوبہ ریڈ لائن بی آر ٹی راہداری کی مکمل تشکیل نو کردے گا۔

جس میں 29 اسٹیشنز، مخصوص لینز، ہر سمت کے راستوں پر مختلف قسم کے ٹریفک کے لیے 6 لائنز، مختلف مقامات پر اسٹریٹ پارکنگ اور سر سبز قطعات، نکاسی آب کے نظام کی بہتری گاڑیوں کے لیے ممنوعہ تعمیرات مثلاً بائیسائیکل لین، پیدل چلنے والوں کا راستہ اور توانائی کی بچت کرنے والی اسٹریٹ لائٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ’یلو لائن‘ بس منصوبے میں تاخیر کا خدشہ

یہ منصوبہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی گنجائش میں اضافہ کرے گا اور اس میں بی آر ٹی ڈیزئننگ کا بزنس ماڈل اور سبسڈی فری آپریشن بہترین ٹرانسپورٹ سسٹم اور بائیوگیس پلانٹ بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کا فروغ شامل ہے۔

علاوہ ازیں ایشین ڈیولپمنٹ بینک بائیو گیس پلانٹ اور ڈیزل بس ٹیکنالوجی سے سی این جی ہائبرڈ بس ٹیکنالوجی کے لیے 3 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا انتظام کرے گا۔

اس کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر اٹھائے جانے والے اقدامات اور منصوبہ مکمل ہونے پر نگرانی کی سرگرمیوں اور فیڈر ای گاڑیوں کے لیے گرین کلائمیٹ فنڈ کی جانب سے ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی جاری کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Jul 06, 2019 07:45pm
ملک میں اس وقت موجود چلنے والے (سوائے اٹامک انرجی کمیشن کے) تمام ادارے انگریزوں المعروف گوروں نے قائم کیے تھے، گزارش ہے کہ کراچی بی آر ٹی بھی ان سے بنوایا اور چلایا جائے جبکہ سرکلر ریلوے کی تمام تفصیلات جاپانی ایجنسی (جائیکا) کے پاس موجود ہیں یہاں تک کہ قابضین کے نام اور شناختی کارڈ نمبر بھی موجود ہیں، سرکلر ریلوے کو بنانے اور چلانے کے لیے جائیکا ہی سے رجوع کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024