• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راجن پور: ریلوے ٹریک بم سے اڑانے کی کوشش ناکام، 5 ’دہشت گرد‘ گرفتار

شائع July 4, 2019
بم ڈسپوزل اسکواڈ ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنارہے ہیں — فوٹو: کنور فہیم
بم ڈسپوزل اسکواڈ ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنارہے ہیں — فوٹو: کنور فہیم

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے راجن پور میں ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے راجن پور کے نواحی علاقے عمر کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا تھا۔

بی ڈی ایس افسر غلام عباس کے مطابق ’بم 5 کلو وزنی تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ ریلوے ٹریک پر نصب کیا گیا تھا‘۔

مزید پڑھیں: چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 20 مجرموں کو 18، 18 مرتبہ سزائے موت

حکام کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف ہشاور سے کراچی کے لیے چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس تھی جس نے یہاں سے چند گھنٹوں بعد گزرنا تھا۔

پولیس نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ڈی جی خان اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

بعد ازاں سی ٹی ڈی نے بتایا کہ راجن پور کے علاقے گیامل سے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان صبح ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے والے تھے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور: ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکار اغوا کرلیے

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور ان سے ’اہم انکشافات کی امید ہے‘۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملزمان کی شناخت حسین بخش عرف بگا ریش، بخش، بلاچ عرف بلاش، رحم علی، مجاہد دین عرف موجو کے نام سے ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ملزمان کا تعلق بلوچ ریپلکن آرمی کے بگی کمانڈر گروپ سے ہے، ملزمان کے قبضے سے 30 بور کی 2 پستول، 6 کلو بارودی مواد سے بنا آئی ای ڈی بم، سیفٹی فیوز، پرائما کورڈ، ڈیٹونیٹر اور دہشت گردی کے لیے ملنے والا فنڈ برآمد کیا گیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’دہشت گردوں کے برہمداد بگٹی سے گہرے تعلقات ہیں اور انہیں بیرون ملک سے دہشت گردی کے لیے یہ فنڈ موصول ہوئے تھے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024