• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نومولود بچوں میں خوشبو کیوں ہوتی ہے؟

شائع July 22, 2019
نہ صرف والدین بلکہ اجنبی لوگوں کو بھی نومولود کی خوشبو بھاتی ہے، اور اب تو اس بات کی تصدیق کئی تحاقیق بھی کرچکی ہیں۔— شٹراسٹاج
نہ صرف والدین بلکہ اجنبی لوگوں کو بھی نومولود کی خوشبو بھاتی ہے، اور اب تو اس بات کی تصدیق کئی تحاقیق بھی کرچکی ہیں۔— شٹراسٹاج

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ نومولود بچوں میں سے خوشبو کیوں آتی ہے؟

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ نہ صرف والدین بلکہ اجنبی لوگوں کو بھی نومولود کی خوشبو بھاتی ہے، اور اب تو اس بات کی تصدیق کئی تحاقیق بھی کرچکی ہیں۔

تحقیقی جریدے فرنٹریئرز ان سائیکولوجی میں ایک تحقیق شائع ہوئی۔ تحقیق کاروں نے تحقیق کے دوران 30 خواتین کی دماغی سرگرمی کا مشاہدہ کیا، ان میں 15 خواتین نے حال ہی میں بچے کو جنم دیا تھا جبکہ 15 ایسی خواتین تھیں جنہوں نے کبھی بچے کو جنم نہیں دیا تھا۔ ان خواتین کو نومولود بچوں کی استعمال شدہ شرٹس سونگھنے کے لیے کہا گیا۔ اس دوران تمام خواتین کے دماغ کے ایک حصے کی سرگرمی میں اضافہ پایا گیا، یہ دماغی سرگرمی اکثر انعام ملنے یا خوش ذائقہ کھانا کھانے (حتیٰ کہ منشیات کے استعمال) پر متحرک ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے: بچوں سے متعلق وہ 6 باتیں جو استاد کو بتانا ضروری ہیں

اب بات کرتے ہیں کہ آخر ان بچوں میں یہ خوشبو آتی کہاں سے ہے۔

سائنسدان اس سوال کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دے سکے ہیں۔ تاہم، وہ اس حوالے سے چند نظریات رکھتے ہیں، جیسے یہ خوشبو نومولود بچوں کے پسینے سے خارج ہونے والے کیمیکلز سے آتی ہے۔ تاہم ان کی خوشبو 6 ہفتوں سے زائد عرصے تک برقرار نہیں رہ پاتی کیونکہ اس کے بعد وہ ناف کے ذریعے خوراک حاصل کرنے کے بجائے کھانا پینا شروع کردیتے ہیں اور اس وجہ سے ان میں میٹابولزم کا عمل بھی شروع ہوجاتا ہے۔

دوسرا نظریہ یہ ہے کہ نومولود بچوں میں خوشبو کا تعلق vernix caseosa سے ہے۔ یہ ایک لیس دار غلاف ہوتا ہے جو جنین کی جِلد پر حفاظت کے لیے لگا رہتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد اسے نہلانے کے دوران یہ جلد سے تو الگ ہوجاتا لیکن اس کی خوشبو کچھ وقت کے لیے بچے کے جسم سے آسکتی ہے۔

مزید پڑھیے: بچوں کی پرورش اور والدین کی ذمہ داریاں

انسان کی زندگی میں خوشبو ایک اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس کا براہِ راست تعلق ہمارے دماغ سے ہوتا ہے۔ خوشبو ہماری اچھی اور بُری یادوں کو تازہ کردیتی ہے۔ اسی سے ہمیں زہر کی پہچان بھی ہوتی ہے اور یہی ہمیں اپنی دیگر پسندیدہ لوگوں اور چیزوں سے جوڑتی ہے۔

نومولود بچوں کی مخصوص خوشبو کچھ عرصے بعد ختم ہوجاتی ہے لیکن ایک ماں کو ہمیشہ ہی ان میں سے مہک آتی ہے بلکہ کئی والدین کو تو اپنے ایک سال سے زائد کی عمر تک پہنچنے والے بچوں سے بھی خوشبو آتی رہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024