• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دوسری بار محبت کرنے سے جواں سالہ بیٹے سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، ملائیکا

شائع July 4, 2019
اداکارہ 14 سالہ بیٹے کی والدہ ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ 14 سالہ بیٹے کی والدہ ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اداکار ارجن کپور کے ساتھ پہلی بار ایک ساتھ تصویر شیئر کرکے ان سے تعلقات کو تسلیم کیا تھا۔

دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات کی خبریں سامنے آر ہی تھیں اور دونوں کو متعدد بار میڈیا سے چھپتے ہوئے ملتے بھی دیکھا گیا۔

اگرچہ یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ دونوں 2018 کے آخر یا 2019 کے وسط تک شادی بھی کرلیں گے، تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ فی الحال دونوں نے فوری شادی کا ارادہ ملتوی کردیا۔

تعلقات اور شادی کی خبروں کے درمیان دونوں نے کچھ ہفتے قبل ہی پہلی بار ایک دوسرے سے تعلقات کا اعتراف کرنا شروع کیا ہے، تاہم تاحال دونوں نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

کچھ دن قبل ہی ملائیکا اروڑا نے ارجن کپور کے خود سے 11 سال چھوٹے ہونے پر پہلی بار کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ محبت اور تعلقات میں عمر اہمیت نہیں رکھتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس طرح کوئی بھی مرد خود سے کم عمر خاتون سے محبت کرتا ہے، اسی طرح انہوں نے بھی خود سے کم عمر مرد سے محبت کی۔

اداکارہ پہلی طلاق کے بعد بھی بیٹے سےملتے دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: پنک ولا
اداکارہ پہلی طلاق کے بعد بھی بیٹے سےملتے دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: پنک ولا

ساتھ ہی اداکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ پہلے شوہر ارباز خان سے طلاق کے بعد انہیں دوسری بار محبت ہوجانے کا یقین نہیں تھا لیکن جب انہیں دوسری بار محبت ہوئی تو انہیں خوشگوار حیرت ہوئی۔

اور اب انہوں نے ایک جواں سالہ بیٹے کی والدہ ہونے کے باوجود دوسری بار محبت کرنے پر کھل کر بات کی ہے اور کہا کہ ان کے تعلقات سے ان کےبیٹے کی زندگی متاثر نہیں ہوگی۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق ملائیکا اروڑا نے ایک انٹرویو میں جواں سالہ بیٹے کی والدہ ہونے کے باوجود دوسری بار محبت کرنے پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد بھی ایک والدہ کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

ملائیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے ارہان خان سمجھدار ہیں اور وہ اپنی والدہ کی ضروریات کو بھی ٹھیک طرح سے سمجھتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری بار محبت کرنے سے ان کے اور ان کے بیٹے کے درمیان تعلقات متاثر نہیں ہوں گے اور نہ ہی وہ محبت کے مزے میں بطور والدہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہوں گی۔

طلاق کے باوجود ارباز اور ملائیکا بیٹے کی وجہ سے ملتے رہتے ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
طلاق کے باوجود ارباز اور ملائیکا بیٹے کی وجہ سے ملتے رہتے ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

ملائیکا اروڑا نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ارجن کپور سے تعلقات کی وجہ سے وہ اپنے بیٹے کے خیال رکھنے میں غافل ہوجائیں گی۔

اداکارہ نے انٹریو میں اپنے پہلے شوہرارباز خان سے تعلقات اور طلاق کے بعد بھی بچے کی خاطر رابطے میں رہنے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ ان دونوں کے بطور والد ذمہ داریوں کا احساس ہے۔

ملائیکا اروڑا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ارباز خان سے طلاق کے بعد دوسری بار محبت ہونے کا اندازہ نہیں تھا، تاہم انہیں محبت ہوجانے کے بعد خوشگوار حیرت بھی ہوئی۔

خیال رہے کہ ملائیکا اروڑا اور ارباز خان نے 1998 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2002 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔

ارباز خان اور ملائیکا اروڑا کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہوگئی اور دونوں کے درمیان 2017 میں باقائدہ طور پر طلاق ہوگئی، جس کے فوری بعد اداکارہ اور ارجن کپور کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔

ارجن کپور اور ملائیکا کے درمیان 2017 میں تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
ارجن کپور اور ملائیکا کے درمیان 2017 میں تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

ارجن کپور عمر میں ملائیکا اروڑ سے 11 برس چھوٹے ہیں اور ملائیکا اروڑا 14 سالہ بیٹے ارہان خان کی والدہ بھی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ملائیکا اروڑا کے پہلے شوہر 52 سالہ ارباز خان کے بھی یورپی ملک جارجیا کی خود سے 20 سال کم عمر ماڈل جورجیا اینڈریانی سے تعلقات ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہ بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ارباز خان کے بھی خود سے 20 سال کم عمر اداکارہ سے تعلقات ہیں—فوٹو: مڈ ڈے
ارباز خان کے بھی خود سے 20 سال کم عمر اداکارہ سے تعلقات ہیں—فوٹو: مڈ ڈے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024