• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کا مسلمان دہشت گرد کا کردار نبھانے سے انکار

شائع July 4, 2019
ریمی ملک کو بیوہیمن ریسپوڈی سے شہرت ملی—فوٹو: یو ایس اے میڈیا نیٹ ورک
ریمی ملک کو بیوہیمن ریسپوڈی سے شہرت ملی—فوٹو: یو ایس اے میڈیا نیٹ ورک

میوزیکل ڈرامہ فلم ’بوہیمین ریسپوڈی‘ میں شاندار اداکاری دکھانے پر رواں برس فلمی دنیا کا سب سے معتبر آسکر ایوارڈ جیتنے والے مصری نژاد ہولی وڈ اداکارہ ریمی ملک نے شہرہ آفاق فلم سیریز’جیمز بانڈ‘ کی آنے والی فلم میں مسلمان دہشت گرد کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا۔

رواں برس اپریل میں جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم بنانے والی ٹیم نے ریمی ملک کو سیریز کی 25 ویں فلم میں ولن کے طور پر کاسٹ کرنے کی تصدیق کی تھی۔

اگرچہ ریمی ملک کو کاسٹ کرنے سے قبل یہ چہ مگوئیاں بھی تھیں کہ پہلی بار جیمز بانڈ سیریز میں ایک خاتون ولن کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، تاہم بعد ازاں مصری نژاد عیسائی اداکار ریمی ملک کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کردی گئی تھی۔

ریمی ملک کو ولن کے طور پر کاسٹ کیے جانے کے ساتھ ہی فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ’جیمز بانڈ 007‘ کو اپریل 2020 تک ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ریمی ملک نے پہلا آسکر ایوارڈ جیت لیا

ساتھ ہی فلم کے ہدایت کار کو بھی تبدیل کرتے ہوئے کیری فوجی فکنگوا کی بطور ڈائریکٹر تصدیق کی گئی تھی۔

جیمز بانڈ کے ہیرو کا اعلان تو گزشتہ برس ہی کیا گیا تھا اور اس بار اداکار ڈینیل کریگ برطانوی جاسوس کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

اس وقت جیمز بانڈ کی آنے والی فلم کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے اور 2 دن قبل ہی فلم کے ہیرو ڈینیل کریگ کے کردار کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی۔

بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم 5 سال کے وقفے کے بعد ریلیز کی جائے گی، جیمز بانڈ کی 24 ویں فلم ’اسپیکٹر‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، جب کہ اس سے پہلے 2012 میں اسی سیریز کی 23 ویں فلم ’اسکائی فال‘ ریلیز کی گئی تھی۔

جیمز بانڈ کی آخری 2 فلموں میں ایجنٹ 007 کا کردار برطانوی اداکار ڈینئل کریگ نے ادا کیا، جب کہ وہ اس کردار کو 4 بار ادا کرنے والے اداکار بھی ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی اب ریمی ملک نے انکشاف کیا ہےکہ انہوں نے فلم میں مسلمان دہشت گرد کا کردار ادا کرنے سے معذرت کرتے ہوئے ہدایت کار پر واضح کیا کہ وہ مذہب کی آڑ میں دہشت گردی کو پروموٹ نہیں کریں گے۔

برطانوی اخبار ’دی مرر‘ سے بات کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے بتایا کہ جیمز بانڈ میں ان کا کردار انتہائی دلچسپ ہے جو کہ منفی ہے، تاہم ان کا کردار نہایت ہی شاندار ہے۔

بیوہیمن ریسپوڈی میں ریمی ملک نے گلوکار کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ
بیوہیمن ریسپوڈی میں ریمی ملک نے گلوکار کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ

ریمی ملک کے مطابق ابتدائی طور پر انہیں فلم میں ایک ایسے ولن کا کردار ادا کرنے کے لیے کہا گیا جو عربی زبان بولنے سمیت مسلمان ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ریمی ملک ولن بنیں گے

مصری نژاد اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں جیمز بانڈ فلم میں ولن کا کردار نہایت ہی شاندار لگا، تاہم انہوں نے فلم میں عربی زبان بولنے اور مسلمان ولن کا کردار ادا کرنے سے معذرت کی۔

ریمی ملک کے مطابق انہوں نے فلم ہدایت کار پر واضح کیا کہ وہ کسی بھی منفی کردار کو مذہب اور زبان کی بنیاد پر ادا نہیں کریں گے۔

ریمی ملک نے آنے والی فلم میں اپنے منفی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ شائقین کو ان کا کردار بہت ہی پسند آئے گا۔

ریمی ملک اب بھی جیمز بانڈ میں ولن بنیں گے، لیکن وہ مسلمان ولن نہیں ہوں گے—فوٹو: ورائٹی
ریمی ملک اب بھی جیمز بانڈ میں ولن بنیں گے، لیکن وہ مسلمان ولن نہیں ہوں گے—فوٹو: ورائٹی

تاہم انٹرویو میں اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی جانب سے مسلمان دہشت گرد کا کردار ادا کرنے سے انکار کے بعد اب انہیں کس طرح کے دہشت گرد کا کردار دیا جائے گا۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں یورپی نسل کے دہشت گرد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کا ایجنٹ سامنے آگیا

انٹرویو کے دوران ریمی ملک نے مصری ثقافت، زبان اور موسیقی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ عرب موسیقی سن کر بڑے ہوئے ہیں اور انہیں اپنے آباؤ اجداد کی ثقافت پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ ریمی ملک اگرچہ امریکا میں پیدا ہوئے، تاہم ان کے والدین کا تعلق مصر سے تھا۔

اس بار جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ریلیز کی جائے گی—پرومو فوٹو
اس بار جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ریلیز کی جائے گی—پرومو فوٹو

ریمی ملک کے والدین آرتھوڈوکس عقیدے کے مسیحی ہیں اور وہ اداکار کی پیدائش سے چند سال قبل ہی امریکا منتقل ہوئے تھے۔

ریمی ملک نے ’بیوہیمن ریسپوڈی‘ میں شاندار اداکاری پر نہ صرف آسکر بلکہ گولڈن گلوب ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

ریمی ملک نے 2006 میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ 2 دجن کے قریب فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ڈینیئل کریگ پانچویں بار ایجنٹ بنیں گے—اسکرین شاٹ
ڈینیئل کریگ پانچویں بار ایجنٹ بنیں گے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024