• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

بھارت میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی

شائع July 3, 2019

بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں دیوار گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں لگاتار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے شہر ٹرینوں کی روانی متاثر ہوگئی ہے، ایئرپورٹ رن وے بند کردیا گیا اور ٹریفک کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔

بھارت کی نیشنل ڈزاسٹر رسپونس فورس( این ڈی آر ایف) نے بتایا کہ وہ ممبئی سے 275 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تیواری ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے سیلاب کا شکار ہونے والے علاقوں تک رسائی کے لیے ڈرون کا استعمال کررہے ہیں۔

ترجمان الوک آوستھی نے بتایا کہ ’8 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں اور 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں‘۔

پولیس کی ٹیمیں اور سرکاری حکام امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت میں مقامی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ شہر کے شمال میں واقع بستی میں دیوار گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کئی افراد زیر علاج ہیں۔

بھارت کے محکمہ موسمیات آئندہ چند دنوں میں ممبئی میں مزید طوفانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ روز حکام کی وجہ سے رن وے بند کرنے کے بعد کے 100 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور پروازیں تاحال معطل ہیں۔ موسم کا حال بتانے والی نجی ایجنسی اسکائی میٹ ویدر کے مطابق ممبئی کو سیلاب کے سنگین خطرات کا سامنا ہے کیونکہ آئندہ چند دن میں شہر میں 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران اکثر اوقات ڈیم اور عمارتیں ٹوٹ جاتی ہیں۔

بارش کی وجہ سے ٹرینوں کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے — فوٹو: اے پی
بارش کی وجہ سے ٹرینوں کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے — فوٹو: اے پی
ممبئی میں بارش سے نظام زندگی معطل ہے — فوٹو: اے پی
ممبئی میں بارش سے نظام زندگی معطل ہے — فوٹو: اے پی
ممبئی میں آئندہ دنوں میں 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے — فوٹو: اے پی
ممبئی میں آئندہ دنوں میں 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے — فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی
ممبئی میں دیوار گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی — فوٹو: اے پی
ممبئی میں دیوار گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی — فوٹو: اے پی
تیز بارشوں کی وجہ سے 3 دیواریں گر گئیں — فوٹو: اے ایف پی
تیز بارشوں کی وجہ سے 3 دیواریں گر گئیں — فوٹو: اے ایف پی
بارشوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے — فوٹو: اے پی
بارشوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے — فوٹو: اے پی
اب تک 100 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں— فوٹو: رائٹرز
اب تک 100 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں— فوٹو: رائٹرز
رن وے پر جہاز پھسلنے کی وجہ سے ایئرپورٹ بند ہے — فوٹو: رائٹرز
رن وے پر جہاز پھسلنے کی وجہ سے ایئرپورٹ بند ہے — فوٹو: رائٹرز
شہر میں شدید بارش کی وجہ سے شہری پریشان ہیں — فوٹو: رائٹرز
شہر میں شدید بارش کی وجہ سے شہری پریشان ہیں — فوٹو: رائٹرز