• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بلاول بھٹو امیر ترین رکن اسمبلی، اثاثوں کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد

شائع July 2, 2019
چیئرمین پیپلزپارٹی کی دبئی میں 2 ولاز میں شراکت داری بھی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
چیئرمین پیپلزپارٹی کی دبئی میں 2 ولاز میں شراکت داری بھی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ارکان قومی اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیر ترین جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مراد سعید غریب رکن اسمبلی ہیں۔

ای سی پی کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان اثاثوں میں بنی گالا رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی بلکہ اس زمین کو تحفے کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم کے ڈالر، پاؤنڈ اسٹرلنگ اور یورو اکاؤنٹس بھی ہیں جبکہ 2 لاکھ روپے کی 4 بکریوں کے بھی مالک ہیں، ساتھ ہی ان کے پاس 6.2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر 23 ارکان اسمبلی کی رکنیت تاحال معطل

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی پیش کیں، جس میں ان کے نام پاک پتن میں 431 کینال اراضی اور اوکاڑہ میں 266 کینال اراضی ظاہر کی گئی ہے۔

ای سی پی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری 67 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ وہ اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری دبئی میں اقامہ بھی رکھتے ہیں۔

تاہم ان تفصیلات میں یہ بات سامنے آئی کہ آصف زرداری کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں لیکن ان کے پاس ایک کروڑ روپے کے گھوڑے اور دیگر جانور ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امیر ترین ارکان قومی اسمبی میں شامل ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 54 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ان کے دبئی میں 2 ویلاز میں شراکت داری بھی ہے۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 18 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد کے مالک ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 60 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں۔

ای سی پی کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پاس 3 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اثاثے، 8 کروڑ 73 لاکھ روپے کا بینک بیلنس اور 25 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ ہیں۔

مذکورہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے پاس 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں، اسی طرح پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی 6 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے پر 8 قانون سازوں کی معطل رکنیت بحال

ادارے کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں اور ان کے پاس 36 لاکھ نقد اور 15 تولا سونا ہے۔

اسی طرح پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی 2 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک 13 کروڑ 95 لاکھ کے اثاثوں اور ڈھائی کروڑ روپے کا بینک بیلنس رکھتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیع الحسن گیلانی ایک ارب روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ وفاقی وزیر علی زیدی 3 کروڑ روپے سے زائد اثاثے رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024