• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میکال ذوالفقار کے 'بچپن کا پیار'

شائع July 2, 2019
ڈرامہ رواں ماہ نشر ہوگا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ڈرامہ رواں ماہ نشر ہوگا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار اپنے نئے پروجیکٹ پر کام میں مصروف ہیں جس کا نام 'رمز عشق' رکھا گیا ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے میکال ذالفقار کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک بڑے خاندان پر مبنی ڈرامہ ہے، جس میں ایک جذباتی رومانوی کہانی کو پیش کیا جائے گا جبکہ کئی مشکلات بھی سامنے آئیں گی'۔

View this post on Instagram

📸 @adnanhanifphotography #dubai

A post shared by Mikaal Zulfiqar (@mikaalzulfiqar) on

ڈرامے میں میکال کے بچپن کی محبت کی کہانی کو دکھایا جائے گا، جو جوانی تک آتے کس طرح تبدیل ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروجیکٹ ان کے دل سے بےحد قریب ہے۔

اداکار نے ڈرامے کا ٹیزر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

اس کی پروڈکشن سیونت سکائے کمپنی کے بینر تلے کی جارہی ہے جبکہ ہدایات سراج الحق دیں رہے ہیں۔

'رمز عشق' میں میکال کے ساتھ ساتھ عابد علی، شبیر جان، ندا ممتاز، عزرا معین الدین، حبا بخاری، کرن حق، اعجاز اسلم اور گوہر رشید کام کرتے نظر آئیں گے۔

میکال نے مزید کہا کہ 'میں بہت پرجوش ہوں، گزشتہ 4 سے 6 ماہ سے میں اس ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور پوری ٹیم نے بہت محنت بھی کی ہے'۔

اداکار کے مطابق 'اس ڈرامے کی پروڈکشن کافی شاندار ہے، بہت بڑے سیٹس اور زبردست جگہوں کا انتخاب کیا گیا، میرا تجربہ شاندار رہا، میں اس ڈرامے کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کررہا ہوں، امید ہے کہ ناظرین کو بھی یہ ڈرامہ بےحد پسند آئے'۔

'رمز عشق' رواں ماہ جیو ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024