• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

موت کے قریب انسان کیا دیکھتے یا محسوس کرتے ہیں؟

شائع July 1, 2019
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

موت کے قریب انسان کیا دیکھتے ہیں یا وہ کیا کچھ دیکھتا یا محسوس کرتا ہے، اس بارے میں معلومات تو نہ ہونے کے برابر ہے، مگر اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں 10 فیصد افراد زندگی میں ہی اس قسم کے تجربے سے گزرتے ہیں۔

35 ممالک میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر 10 میں سے ایک ایک فرد کو قریب المرگ یا سکتے کا تجربہ ہوتا ہے جس کے دوران وہ متعدد روحانی اور جسمانی تجربات سے گزرتے ہیں، جیسے روح جسم سے باہر نکلنے، دنیا سے گزر جانے والے پیاروں کو دیکھنا، خیالات کی دوڑ اور وقت کا احساس تھم جانا وغیرہ۔

طبی زبان میں اسے نیئر ڈیتھ ایکسپیرنس (این ای ڈی) کہا جاتا ہے جو ایسے افراد میں عام ہوتا ہے جن کو زندگی کے لیے خطرہ بن جانے والے واقعات جیسے ہارٹ اٹیک، گاڑیوں کے حادثات، ڈوبنے یا جنگی حالات کا سامنا ہوتا ہے۔

ڈنمارک میں ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس طرح کے تجربے سے گزرنے والے 87 فیصد افراد کو وقت کے غیرمعمولی تصور کا تجربہ ہوا، خیالات کی رفتار بہت تیز ہوجانے کا سامنے کرنے والے افراد کی شرح 65 فیصد رہی جبکہ روح جسم سے الگ ہونے کا تجربہ 53 فیصد افراد کو ہوا۔

کوپن ہیگن یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ ایسے تجربات سے گزرنے والے افراد نے مکمل سکون کے احساس کا اظہار کیا ہے جبکہ فرشتوں کی آوازیں سننے کے ساتھ اپنی زندگی کو آنکھوں کے سامنے بجلی کی طرح گزرتے دیکھنے کا بھی سامنا ہوا۔

اسی طرح کچھ افراد نے ایک تاریک سرنگ کے ایک کونے میں چمکدار روشنی کو دیکھنے کے بارے میں بتایا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ انہیں اس طرح کے سکتے سے قبل اپنے ارگرد کسی اور کی موجودگی کا احساس بھی ہوا۔

اس تحقیق کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد سے آن لائن سوالات کیے گئے اور ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کبھی موت کے منہ میں جانے کا تجربہ ہوا ؟

محققین کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس طرح کے تجربات اور انتہائی گہری نیند کے درمیان تعلق موجود ہے، جس کے بارے میں فی الحال تفصیلات موجود نہیں۔

اس تحقیق کے نتائج یورپین اکیڈمی آف نیورولوجی کی کانفرنس میں پیش کیے گئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aftab Alam Jul 01, 2019 09:39pm
I already know that there is strong relationship between REM and Near Death Experience. At least now science has accepted it.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024