• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت 9 سسرالیوں کو قتل کردیا

شائع July 1, 2019
ملزم نے سسرالیوں کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی، پولیس — فوٹو: شٹر اسٹاک
ملزم نے سسرالیوں کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی، پولیس — فوٹو: شٹر اسٹاک

غیرت کے نام پر شوہر نے اپنے بھائی اور والد کے ساتھ مل کر بیوی اور بچوں سمیت 9 سسرالیوں کا قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملتان کے علاقے حسن آباد کے رہائشی اجمل اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا بھائی فرار ہوگیا۔

سی پی او ملتان عمران محمود کے مطابق ملزم اجمل سعودیہ میں ٹیلر تھا اور وہ کچھ روز قبل ہی ملتان واپس آیا تھا، جو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔

ملزم نے غیرت کے نام پر اپنے بھائی اور والد کے ساتھ مل کر اپنی بیوی اور بچوں سمیت 9 سسرالیوں کو قتل کردیا۔

مزید پڑھیں: بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں عمر قید کاٹنے والا مجرم بری

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے پہلے بیوی اور بچوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا جبکہ اس کے بعد سسرالیوں کو پکڑ کر کمرے میں بند کیا اور مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

مارے جانے والے سسرالیوں میں ملزم کی ساس، 3 سالیاں، سالی کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں جبکہ ملزم کا سسر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

قتل ہونے والی خاتون کے بھائی علی رضا کی مدعیت میں ملزم اجمل، اس کے بھائی اشمل، والد محمد ظفر اور 2 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے سمیت 302، 321، 336 بی، 148 اور 149 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زنجیروں میں جکڑی خاتون ساہیوال سے بازیاب

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزم کو بیوی کے کردار پر شک تھا جبکہ اس کی بہنوں سمیت دیگر کھر والوں پر بھی اس کے ہمراز ہونے کا شک تھا۔

علاقہ کونسلر الٰہی بخش کا کہنا تھا کہ 'میں نے علاقے میں فائرنگ سنی جس کے بعد وقوعہ کا تعین کیا گیا تو ایک گھر میں آگ لگی ہوئی تھی اور وہاں سے چیخ و پکار کی آوازیں آرہی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقتول خاندان کے رشتہ داروں کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان پہلے سے ہی جھگڑا چل رہا تھا، تاہم ملزم جیسے ہی سعودی عرب سے واپس پاکستان آیا تو اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024