• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

قبائلی اضلاع میں انتخابی امیدواروں کو جیل بھیجنے پر سیکریٹری خیبرپختونخوا طلب

شائع June 28, 2019
قبائلی اضلاع میں انتخابات 2 جولائی کو طے تھے تاہم اب 20 جولائی کو منعقد ہورہے ہیں—فائل فوٹو: اے پی پی
قبائلی اضلاع میں انتخابات 2 جولائی کو طے تھے تاہم اب 20 جولائی کو منعقد ہورہے ہیں—فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جنوبی وزیرستان کے قبائلی اضلاع سے 2 انتخابی امیدواروں کو گرفتار کرنے اور انہیں جیل بھیجنے پر خیبرپختونخوا کے سیکریٹری کو طلب کرلیا۔

ای سی پی نے سیکریٹری خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کیا ہے۔

مزیدپڑھیں: کے پی حکومت کی قبائلی اضلاع میں صوبائی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست

ای سی پی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن کے علم میں یہ بات آئی کہ ڈپٹی کمشنر نے جنوبی وزیرستان-ون (پی کے 113) کے آزاد امیدوار محمد عارف اور جنوبی وزیرستان-ٹو (پی کے 114) کے آزاد امیدوار محمد اقبال کو بلترتیب 19 اور 24 جون کو مبینہ پبلک آرڈر آرڈینس کی شق 3 کے تحت گرفتار کرکے ایک مہینے کے لیے جیل بھیج دیا اور اب وہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ہری پور جیل میں قید ہیں۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ دونوں انتخابی امیدواروں کی گرفتاری انتخابات کے ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔

اعلامیہ میں الیکشن کمیشن کی 12 جون کو ہونے اجلاس کا تذکرہ کیا جس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر قبائلی علاقوں میں انتخابات کے انقعاد میں 18 دن کی توسیع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی اضلاع اور انتخابات

قبائلی اضلاع میں انتخابات 2 جولائی کو طے تھے تاہم اب 20 جولائی کو منعقد ہورہے ہیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کو سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اضافی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ پُر امن اور سازگار ماحول میں لوگ اپنا آئینی حق استعمال کرسکیں۔

قبائلی اضلاع میں انتخابات

گزشتہ برس 2018 میں پارلیمنٹ سے قانون سازی کے ذریعے قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کردیا گیا تھا تاہم وقت کی کمی کے باعث صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو بعد میں کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے 6 مئی 2019 کو قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں 2 جولائی 2019 کو پولنگ کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا تھا۔

مزیدپڑھیں: ملک میں مرد اور خواتین ووٹرز کے فرق میں اضافہ

قبائلی علاقوں کے جن اضلاع میں انتخابات ہوں گے ان میں پی کے 100 باجوڑ ون، پی کے 101 باجوڑ 2 اور پی کے 102 باجوڑ 3 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی کے 103 مہمند ون اور پی کے 104 مہمند 2 میں بھی پولنگ ہوگی اسی طرح پی کے 105 خیبر 1، پی کے 106 خیبر 2 اور پی کے 107 خیبر 3 میں بھی انتخابات ہوں گے۔

قبائلی اضلاع کے حلقہ پی کے 108 کرم 1 اور پی کے 109 کرم 2 جبکہ پی کے 11 اورکزئی میں بھی پولنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق فاٹا میں انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کی تیاریوں کا آغاز

الیکشن کمیشن کی جانب سے جن حلقوں میں انتخابات منعقد کیے جائیں گے، اس میں پی کے 111 شمالی وزیرستان وین اور پی کے 112 شمالی وزیرستان 2، پی کے 113 جنوبی وزیرستان1 اور پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2 بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پی کے 115 سابق فرنٹیئر ریجن میں بھی پولنگ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024