• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ملائیکا اروڑا کا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان

شائع June 27, 2019
دونوں اداکار اس وقت امریکا میں موجود ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں اداکار اس وقت امریکا میں موجود ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکا اروڑا کے رشتے کے حوالے سے کئی رپورٹس طویل وقت سے سامنے آرہی تھیں۔

یہ دونوں اداکار متعدد ایوانٹس اور مقامات پر ایک ساتھ نظر تو آئے، تاہم رپورٹرز کے پوچھنے کے باوجود ان دونوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

حال ہی میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ ملائیکا اروڑا کچھ روز کے لیے چھٹیاں منانے بھارت امریکا روانہ ہورہی ہیں اور اس دوران اداکار ارجن کپور بھی ان کے ساتھ اس ٹرپ پر موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ارجن کپور کا ملائیکا اروڑا سے تعلقات کا اعتراف

دونوں اداکاروں نے تو اس ٹرپ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا البتہ چند روز بعد ان کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جس کے بعد ملائیکا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی چھٹیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کردی۔

ملائیکا اور ارجن تو ہمیشہ ایک دوسرے کو اپنا اچھا دوست کہتے آرہے تھے تاہم اس ٹرپ پر ایک ساتھ جانے کے بعد سے ان دونوں کے تعلقات کے حوالے سے مزید خبریں سامنے آنے لگی۔

اور اب بولی وڈ اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام پر ارجن کپور کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر شیئر کرکے اپنے تعلق کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ دونوں اداکار امریکا میں ارجن کپور کی سالگرہ خفیہ طور پر منانے کے لیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا کو سوشل میڈیا پر خود سے 11 برس چھوٹے ارجن کپور سے تعلق رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

بولی وڈ ہدایت کار اور اداکار ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد ملائیکا نے کرینہ کپور خان کے ریڈیو شو پر بھی اس حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔

ملائیکا کے مطابق جب دو لوگ ایک ساتھ خوش نہیں اور انہیں ایسا محسوس ہونے لگے کہ وہ ایک دوسرے کے لیے نہیں بنے تو خود کو تکلیف دینے سے بہتر انتخاب علیحدہ ہونے کا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اب بھی ارباز کی دوست ہیں اور یہ مل کر اپنے بیٹے کا خیال رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ارباز خان اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ ملائیکا سے طلاق لینے کے بعد 29 سالہ اطالوی ماڈل جیورجیا ایڈریانی کے ساتھ تعلق میں ہیں۔

ارباز خان کی گرل فرینڈ جیورجیا بھی ان سے عمر میں 22 سال چھوٹی ہیں۔

ارجن کپور کی بات کی جائے تو ان کا نام بھی کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا، جن میں پرینیتی کپور، شردہا کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیکا اروڑا نے بالآخر ارجن کپور سے شادی پر خاموشی توڑ دی

تاہم ارجن کپور ملائیکا اروڑا کے ساتھ اپنے تعلق پر کافی سنجیدہ رہے۔

ایسی رپورٹس بھی کئی بار سامنے آئیں کہ ملائیکا سے تعلقات پر ارجن کپور کے والد پروڈیوسر بونی کپور ان سے خوش نہیں، جبکہ وہ کئی مرتبہ ارجن کپور کو ملائیکا کو چھوڑنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔

جبکہ سلمان خان بھی اپنے بھائی کی سابق اہلیہ سے تعلق رکھنے پر ارجن کپور سے ناراض ہوگئے۔

کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو ارجن کپور اس وقت اپنی فلم 'پانی پت' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024