• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز بند کردیے

شائع June 26, 2019
31 مارچ 2020 کے بعد یہ بونڈ رقم میں تبدیل نہیں ہوں گے—فائل فوٹو: رائٹرز
31 مارچ 2020 کے بعد یہ بونڈ رقم میں تبدیل نہیں ہوں گے—فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تمام کمرشل بینکوں کو 40 ہزار روپے والے پرائز بانڈز کی فروخت روکنے کی ہدایت کردی۔

بینکوں کو جاری ایک اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ’ 40 ہزار روپے مالیات کے پرائز بانڈ 24 جون کے بعد نہیں فروخت کیے جائیں گے جبکہ 31 مارچ 2020 کے بعد کیش میں تبدیل نہیں ہوں گے‘۔

واضح رہے کہ ان پرائز بانڈز کو خریدنے کے لیے مبینہ طور پر بڑی تعداد میں کالا دھن استعمال ہونے کے بعد حکومت نے ان کی فروخت منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ان بانڈز کے ذریعے لاکھوں مالیت کے انعام کی بھی پیش کش کی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے 40 ہزار روپے کا پرائز بانڈ رجسٹر کروانے کیلئے 9 ماہ کی مہلت دے دی

تاہم 40 ہزار کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس (ایس ایس سی) یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی)، اسٹیٹ بینک کے مجاز دفاتر یا نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، الائیڈ بینک اور بینک الفلاح لمیٹڈ کے ذریعے پریمیم پرائز بانڈ یا نقد رقم سے تبدیل کرواسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ’بانڈز کی تبدیلی کی رقم نقد ادائیگی کی صورت میں نہیں کی جائے گی بلکہ یہ کیش بانڈ رکھنے والے کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی‘۔

بانڈ رکھنے والوں کو اس تبادلے کے لیے اپنے نام سے ایک تحریری درخواست جمع کروانی ہوگی اور رجسٹریشن یا پریمیئم پرائز بانڈز کی خریداری کے لیے ایک مقرر کردہ درخواست فارم جمع کروانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کی بچت کے لیے قومی بچت اسکیمیں کیسی رہیں گی؟

اسی طرح تقریباً یہی طریقہ کار 40 ہزار والے پرائز بانڈز کو ایس ایس سی اور ڈی ایس سی سے تبدیل کروانے کے لیے ضروری ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ 40 ہزارمالیت کے پرائز بانڈز کی مزید قرعہ اندازی نہیں ہوگی کیونکہ اس کی آخری قرعہ اندازی 3 جون کو ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024