• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ماضی کی سپراسٹار انجمن نے 63 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

شائع June 24, 2019
اداکارہ کا شمار پاکستان کی کامیاب سپراسٹارز میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ کا شمار پاکستان کی کامیاب سپراسٹارز میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ماضی کی کامیاب پاکستانی سپراسٹار انجمن نے 63 سال کی عمر میں پروڈیوسر لکی علی سے دوسری شادی کرلی۔

انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس آفسر مبین ملک سے ہوئی تھی، جو 6 سال قبل عید کے روز لاہور میں انہیں فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا۔

اداکارہ کے پہلے شوہر کو 2013 میں قتل کردیا گیا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ کے پہلے شوہر کو 2013 میں قتل کردیا گیا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پہلی شادی سے ان کے 2 بیٹے اور ایک صاحبزادی ہیں۔

انجمن کے دوسرے شوہر کا تعلق شوبز سے ہی ہے، وہ پیشے سے پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکار ہیں۔

اپنی شادی کے موقع پر انجمن سرخ رنگ کے عروسی جوڑے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں جبکہ لکی علی شیروانی نے اس موقع پر شیروانی پہنی۔

ماضی کی سپر اسٹار ادکارہ نے سیکڑوں اردو اور پنجابی فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا۔

انہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں فلمی دنیا پر راج کیا اور ان کی اداکار سلطان راہی کے ساتھ جوڑی سب سے کامیاب جوڑی مانی جاتی تھی۔

اداکارہ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں دوسری شادی کی مبارکباد بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024