• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وزیراعظم 'میثاق معیشت' پر کمیٹی بنانے کیلئے آمادہ ہوگئے،اسد قیصر کا دعویٰ

شائع June 22, 2019
ملک کے وسیع تر مفاد میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسد قیصر — فائل فوٹو
ملک کے وسیع تر مفاد میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسد قیصر — فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 'میثاق معیشت' پر کمیٹی بنانے کے لیے آمادگی کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 'وزیر اعظم سے ملاقات میں قانون سازی، سیاست اور معیشت کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نے اقتصادی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے 'میثاق معیشت' پر خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی صرف موجودہ معاشی حالات کا جائزہ لے گی اور حل پیش کرے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام اپوزیشن جماعتیں اس حوالے سے تعاون کریں گی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی، جسے حکومت نے ابتدا میں مسترد کیا تھا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 'حکومت کو چارٹر آف معیشت کی تجویز دی تھی مگر وہ اس طرف نہیں آرہے، وہ اس تجویز کا مذاق اڑا رہے ہیں لیکن تاریخ میں یہ بات آگئی ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024