• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

ثمینہ‎ پیرزادہ کی عزت کرتی ہوں لیکن فیئر اینڈ لولی کی تشہیر نہیں کرسکتی، نادیہ

شائع June 21, 2019
نادیہ نے اپنے فیس بک پر رنگ گورا کرنے والی کریم کو تنقید کا نشانہ بنایا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
نادیہ نے اپنے فیس بک پر رنگ گورا کرنے والی کریم کو تنقید کا نشانہ بنایا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل متعدد بار رنگ گورا کرنے والی کریمز کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں اور اب وہ ایک مرتبہ پھر ان کے خلاف سامنے آگئیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام 'ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ' کے لیے انٹرویو کی ریکارڈنگ کی تاہم ریکارڈنگ کے بعد ان پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ رنگ گورا کرنے والی کریم فیئر اینڈ لولی اس شو کی اسپانسر ہے۔

مزید پڑھیں: نادیہ جمیل کا لے پالک بیٹا اب کیا کررہا ہے؟

جس کے بعد اداکارہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس برینڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کسی قسم سے اس کا حصہ نہ بننے کو بھی واضح کیا۔

نادیہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'میں عوامی سطح پر یہ اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ میں خود کو نسل پرستی کرنے والے اس برانڈ دور رکھنا ہی بہتر سمجھتی ہوں، مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ جس شو کی میں نے ریکارڈنگ کی یہ برینڈ اس پروگرام کا اسپانسر ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'میں کبھی بھی ایسے کسی برانڈ کی تشہیر نہیں کروں گی جو خواتین کو اس بات کا احساس دلائے کہ انہیں پرکشش نظر آنے کے لیے رنگ گورا کرنے کی ضرورت ہے، ایک عورت کا رنگ اس کی خوبصورتی ہے، اور اسے اس پر فخر ہونا چاہیے، ہم سب کا رنگ، شخصیات جسامت ایک دوسرے سے مختلف ہے، دنیا کو اس کی عزت کرنی چاہیے، ہم سب خوبصورت ہیں، نسل پرستی کی تشہیر نہیں کی جاسکتی، باڈی شیمنگ کو پروموٹ نہیں کیا جاسکتا'۔

تاہم اس موقع پر نادیہ جمیل نے شو کی میزبان ثمینہ پیرزادہ کے حوالے سے بھی لکھا کہ وہ ان سے بےحد محبت کرتی ہیں اور ان کی بےحد عزت بھی کرتی ہیں اور اپنی پوسٹ کے ذریعے کو ان کا دل نہیں دکھانا چاہتی۔

واضح رہے کہ نادیہ جمیل ماضی میں ایسے کئی سماجی مسائل کے خلاف آواز اٹھاتی آرہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024