• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت کی ورلڈکپ میں پاکستان کو لگاتار ساتویں شکست

شائع June 16, 2019

بھارت نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست دے کر عالمی کپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 7ویں فتح حاصل کر لی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے روہت شرما کے 140 اور کپتان ویرات کوہلی کی 77رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان کو فتح کے لیے 337رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے 48 بنانے والے بابر اعظم اور 62رنز کی اننگز کھیلنے والے فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کر سکا اور قومی ٹیم بارش سے متاثرہ میچ میں 212رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کو میچ میں 89رنز سے شکست ہوئی اور روہت شرما کو سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وجے شنکر نے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ہی گیند پر امام الحق کی وکٹ لی— فوٹو: رائٹرز

بھارتی اوپنرز روہت شرما اور لوکیش راہل نے اپنی ٹیم کو 136رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا— فوٹو: اے پی

امپائر نے وکٹ کے ممنوعہ علاقے میں دوڑنے پر محمد عامر اور وہاب ریاض دونوں کو دو، دو مرتبہ وارننگ دی— فوٹو: رائٹرز

روہت شرما نے 14چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 140رنز بنائے— فوٹو: رائٹرز

بارش نے میچ میں کئی مرتبہ مداخلت کی— فوٹو: رائٹرز

روہت شرما سنچری کی تکمیل کے بعد شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

پاکستان کی جانب سے اس میچ میں بھی سب سے کامیاب باؤلر محمد عامر رہے جنہوں نے 3وکٹیں لیں— فوٹو: اے پی

ویرات کوہلی نے 77رنز کی اننگز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 11ہزار رنز مکمل کر لیے— فوٹو: رائٹرز

بھوونیشور کمار محض 16گیندیں کرا کر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے اور دوبارہ باؤلنگ نہ کر سکے— فوٹو: اے پی

فخر زمان نے میچ میں 62رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے بابر اعظم کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: رائٹرز

کلدیپ یادو یکے بعد دیگرے دو اوورز میں بابر اعظم اور فخر زمان کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے— فوٹو: اے ایف پی

بارش کے باعث وکٹ کو کورز سے ڈھک دیا گیا تھا اور ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت بھارتی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی