• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل نے پکسل 4 کی پہلی جھلک جاری کردی

شائع June 16, 2019
گوگل پکسل 4 — فوٹو بشکریہ میڈ بائی گوگل ٹوئٹر اکاؤنٹ
گوگل پکسل 4 — فوٹو بشکریہ میڈ بائی گوگل ٹوئٹر اکاؤنٹ

عام طور پر اسمارٹ فونز کی معلومات اکثر سوشل میڈیا پر مختلف لیکس کی شکل میں سامنے آتی ہیں مگر گوگل نے اس معاملے میں ایسے لیکرز کو پیچھے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جی ہاں گوگل نے سوشل میڈیا لیکس سے قبل ہی اپنے ایک ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون پکسل 4 کی پہلی جھلک پوسٹ کردی۔

اس پوسٹ میں فون کے بیک پر جو کیمرا سیٹ اپ دکھایا گیا ہے وہ چوکور شکل کا ہے اور یہ پہلی بار ہوگا جب گوگل پکسل میں ایک سے زیادہ رئیر کیمروں کو دیا جائے گا۔

ویسے گزشتہ چند سال کے دوران تمام کمپنیوں جیسے ایپل، سام سنگ اور گوگل وغیرہ کو اپنے نئے فونز کی تفصیلات متعارف کرائے جانے سے قبل چھپانے میں کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

گوگل پکسل فونز کے بارے میں تمام تر تفصیلات لانچ سے قبل ہی سامنے آجاتی ہیں خصوصاً حال ہی میں متعارف کرائے گئے پکسل 3 اے اور 3 اے ایکس ایل کے بارے میں تو سب کچھ وقت سے پہلے سامنے آگیا تھا۔

ایسا لگتا ہے کہ گوگل نے اس طرح کی لیکس سے سبق سیکھا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ لوگوں کو روکنا تو ممکن نہیں تو بہتر یہی ہے کہ خود ہی اس حوالے سے کچھ کنٹرول حاصل کرلیا جائے۔

گوگل پکسل 3 کے بیک کیمرے کو بہترین قرار دیا گیا تھا حالانکہ اس میں سنگل کیمرا دیا گیا ہے تو توقع کی جاسکتی ہے پکسل 4 میں ایک سے زیادہ کیمروں کا معیار بھی زبردست ہوگا۔

یہ فون رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024