• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

کیا آپ کو بھی گرمیوں میں سر میں درد ہوتا ہے؟

شائع June 14, 2019
گرمیوں میں سر درد کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک
گرمیوں میں سر درد کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک

پاکستان میں ان دنوں گرمیوں کا موسم چل رہا ہے اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت کئی شہروں میں سخت گرمی چل رہی ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں، بلوچستان اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی سخت لہر دیکھی جا رہی ہے، تاہم سب سے زیادہ گرمی کراچی میں ہو رہی ہے، جہاں اس کی کئی وجوہات ہیں۔

گرمی بڑھنے کی وجوہات اپنی جگہ لیکن سخت گرمیوں میں لوگوں کو صحت کے حوالے سے کئی مسائل ہوتے ہیں جن کے اسباب بھی مختلف ہوتے ہیں۔

گرمیوں میں عام افراد کو سر میں درد کی شکایت بھی ہوتی ہے اور ایسے افراد کو محسوس ہوتا ہے کہ انہیں گرمی نے متاثر کیا ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت گرمیوں میں سر میں درد ہونے کا تعلق اگرچہ گرمی سے ہوتا ہے، تاہم لازمی نہیں ہے کہ درد صرف گرمی کے اثر کی وجہ سے ہی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: 9 اشارے جو جسم میں پانی کی کمی ظاہر کریں

ماہرین صحت کے مطابق گرمیوں میں سر درد کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں، جن میں انسانی جسم میں پانی کی کمی، مناسب غذا نہ کھانا، مکمل نیند نہ کرنا اور گرمیوں کی وجہ سے ورزش یا چہل قدمی نہ کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔

پاکستان کا شمار گرم ترین ممالک میں ہوتا ہے—فوٹو: رائٹرز
پاکستان کا شمار گرم ترین ممالک میں ہوتا ہے—فوٹو: رائٹرز

ماہرین کے مطابق گرمیوں میں سر کے درد سے بچنے کے لیے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال کرنا چاہیے اور جسم میں کسی طرح بھی نمکیات کی کمی نہ ہونے دیں۔

گرمیوں کی وجہ سے مکمل نیند نہ کرنا بھی سر میں درد کا ایک سبب ہوتا ہے اور پھر تمام کوششوں کے باوجود سر کا درد ختم نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: صحت کے وہ مسائل جنھیں کبھی نظرانداز مت کریں

ماہرین کے مطابق گرمیوں میں سر کے درد سے بچنے کے لیے یومیہ کم سے کم 4 لیٹر تک پانی پینا چاہیے اور مناسب غذا کھانی چاہیے۔

گرمیوں میں لوگوں کو دودھ کے ساتھ گلقند کھانے سمیت تربوز کا شربت، دیگر مشروب اور ناریل کا پانی بھی استعمال کرنا چاہیے، علاوہ ازیں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے باقاعدگی سے نہانا بھی چاہیے۔

گرمیوں میں سر کے درد سمیت دیگر بیماریوں اور مسائل سے بچنے کے لیے مصالحہ جات اور نمک کا کم استعمال کرنا چاہیے۔

ساتھ ہی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو گرمیوں میں سر کے درد کی شکایات مسلسل رہتی ہو اور حفاظتی انتظامات اپنانے کے باوجود کوئی آفاقہ نہ ہو تو ایسے شخص کو فوری طور پر معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ گرمی سندھ اور بلوچستان میں ہوتی ہے—فوٹو: اے پی پی
پاکستان میں سب سے زیادہ گرمی سندھ اور بلوچستان میں ہوتی ہے—فوٹو: اے پی پی


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024