• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

‘کنگنا نے میرے شوہر کے ساتھ 4 سال گزارنے کے بعد ان پر ریپ کا الزام لگایا‘

شائع June 13, 2019
پہلی بار زرینہ وہاب نے اپنے شوہر کی کھل کر حمایت کی ہے—فائل فوٹو: دکن کیرونکل
پہلی بار زرینہ وہاب نے اپنے شوہر کی کھل کر حمایت کی ہے—فائل فوٹو: دکن کیرونکل

بولی وڈ اداکار ادیتیا پنچولی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوٹ 4 سال سے زائد عرصے تک ان کے شوہر کے ساتھ تعلقات میں رہیں اور بعد میں ان پر جنسی ہراساں اور ریپ کا الزام عائد کیا۔

ادیتیا پنچولی کی اہلیہ اداکارہ زرینہ وہاب نے کنگنا رناوٹ کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے شوہر کی حمایت کی۔

زرینہ وہاب کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ ان کے شوہر نے رواں ماہ 3 جون کو ممبئی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اداکارہ کنگنا رناوٹ ان پر ’ریپ‘ کا جھوٹا الزام لگائیں گی۔

ادیتیا پنچولی کی جانب سے ممبئی پولیس کی دی گئی تحریری شکایت میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے کنگنا رناوٹ کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کے تحت ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ وہ مقدمہ واپس نہ لینے کی وجہ سے اداکارہ ان پر ریپ کا جھوٹا الزام لگائیں گی۔

اس سے قبل ادیتیا پنچولی نے ممبئی کی مقامی عدالت میں اداکارہ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جھوٹے الزامات کے تحت ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

کنگنا رناوٹ نے ادیتیا پنچولی پر پہلی بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات 2017 میں لگائے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں اداکار نے انہیں استعمال کیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھا۔

کنگنا رناوٹ کے مطابق کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان کے اور ادیتیا پنچولی کے درمیان تعلقات تھے اور اداکار نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے سمیت انہیں دھوکا دیا۔

اداکارہ کے ایسے الزامات کو اگرچہ ادیتیا پنچولی شروع سے ہی مسترد کرتے آ رہے ہیں، تاہم اب پہلی بار ان کی اہلیہ اداکارہ زرینہ وہاب نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے شوہر کا دفاع کیا ہے۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق زرینہ وہاب نے حال ہی میں ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے شوہر کا دفاع کیا اور کہا کہ انہیں کنگنا رناوٹ پر یقین نہیں۔

ادیتیا پنچولی کے ساتھ کنگنا کے تعلقات اس وقت استوار ہوئے جب وہ شوبز میں نئی آئی تھیں—فائل فوٹو: بولی وڈ
ادیتیا پنچولی کے ساتھ کنگنا کے تعلقات اس وقت استوار ہوئے جب وہ شوبز میں نئی آئی تھیں—فائل فوٹو: بولی وڈ

زرینہ وہاب کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو کنگنا رناوٹ یا کسی اور سے زیادہ اچھے طریقے سے جانتی ہیں اور انہوں نے کبھی بھی ان سے کوئی بات نہیں چھپائی۔

زرینہ وہاب کے مطابق پہلے تو کنگنا رناوٹ ساڑھے 4 سال تک میرے شوہر کے ساتھ تعلقات میں رہیں اور بعد میں ان پر جنسی ہراساں اور ’ریپ‘ کا الزام لگادیا۔

ادیتیا پنچولی کی اہلیہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وہ کیسے کنگنا رناوٹ پر یقین کرکے انہیں اپنی بیٹی کی طرح مانیں؟ کیوں کہ وہ ان کے شوہر سے باہمی رضامندی کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔

زرینہ وہاب نے واضح کیا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ان کے شوہر نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔

زرینہ وہاب اور ادیتیا پنچولی نے 1986 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک
زرینہ وہاب اور ادیتیا پنچولی نے 1986 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024