• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایشا دیول کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

شائع June 13, 2019
اداکارہ نے 2012 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے 2012 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ 37 سالہ ایشا دیول کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہیں پہلے بھی ایک بیٹی ہے۔

ایشا دیول ماضی کی مقبول اداکارہ ہیما مالنی اور اداکار دھرمیندر کی بیٹی اور اداکار سنی دیول اور بوبی دیول کی سوتیلی بہن ہیں۔

اداکارہ نے رواں برس جنوری میں سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی دوسرے بچی کی ماں بننے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشا دیول دوسری مرتبہ ماں بننے کو تیار

ایشا دیول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2017 کے آخر میں ہوئی تھی۔

ایشا دیول کے ہاں پہلے بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اب بھی ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش تین دن قبل 10 جون کو ہوئی اور اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔

مزید پڑھیں: ایشا دیول خاندانی روایتوں کی پیروکار نکلیں

ایشا دیول نے دوسری بیٹی کا نام مرایا تختانی رکھا اوران کی پہلی بچی کا نام رادھیا تختانی ہے۔

اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

ایشا دیول نے 2012 میں صنعت کار بھارت تختانی سے شادی کی تھی۔

ایشا دیول نے 2002 سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اور لگ بھگ 30 فلموں میں مرکزی اور مختصر کردار ادا کر چکی ہیں، ان کی مشہور فلموں میں’ ایل او سی کارگل، دھوم، انسان، کال، میں ایسا ہی ہوں، شادی نمبر ون، کال اور ’نوانٹری‘ شامل ہیں۔

ایشا دیول ہندی کے علاوہ دیگر زبانوں میں بننے والی بھارتی فلموں میں بھی کام کرتی رہی ہیں جب کہ وہ کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں۔

ایشا دیول کی آخری ہندی فلم 2015 میں ’کل دیم ینگ‘ ریلیز ہوئی تھی جب کہ گذشتہ برس وہ مختصر فلم ’کیٹ واک‘ میں بھی دکھائی دی تھیں۔

مسلسل بچوں کی پیدائش کی وجہ سے اداکارہ فلموں میں کم دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
مسلسل بچوں کی پیدائش کی وجہ سے اداکارہ فلموں میں کم دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024