• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ورلڈ کپ میں پاکستانی رنگ

شائع June 13, 2019 اپ ڈیٹ June 14, 2019

ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایک اور شکست سمیٹ لی لیکن ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں پاکستانی شائقین قومی پرچم تھامے سبز اور سیفد رنگوں سے مزید لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اورمیچ کے آخری لمحے تک ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ دفاعی چمپیئن آسٹریلیا سے تھا جہاں پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے باؤلرز ڈیوڈ وارنر کے سامنے ناکام رہے جبکہ ہدف کے تعاقب میں بلے باز بھی روایتی انداز میں وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو 308 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ پاکستانی ٹیم 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

محمد عامر نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں لے کر ورلڈ کپ کے اب تک کامیاب باؤلر بن گئے ہیں۔

ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے مداحوں نے قومی پرچم کے رنگوں سے خود کو رنگا تھا—فوٹو:اے پی

سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی—فوٹو:رائٹرز

قومی ٹیم کے مداح پاکستانی پرچم تھامے اسٹیڈیم پہنچے تھے—فوٹو:اے پی

ڈیوڈ وارنر نے 117 رنز کی شان دار اننگز کھیلی—فوٹو:اے پی

میدان میں سبز اور سفید رنگوں کی بہار تھی—فوٹو:رائٹرز

قومی ٹیم کو پہلی وکٹ حاصل کرنے کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا—فوٹو:اے ایف پی

فنچ اور وارنر نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 146 رنز بنائے—فوٹو:رائٹرز

شعیب ملک میچ میں مکمل طور پر ناکام رہے—فوٹو:اے ایف پی

عامر نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرائی—فوٹو:اے ایف پی

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باوجود مداحوں کا جوش و خروش کم نہ ہوا—فوٹو:اے پی

عامر کی بہترین باؤلنگ کے باوجود قومی ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی—فوٹو:اے ایف پی

امام الحق نے سست بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی—فوٹو:رائٹرز

آسٹریلوی باؤلرز نے پاکستانی بلے بازوں کو شروع میں ہی دباؤ میں ڈال دیا—فوٹو:اے ایف پی

امام الحق اور محمد حفیظ نے 80 رنز کی شراکت قائم کی—فوٹو:اے پی

محمد حفیظ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو:اے ایف پی

وہاب ریاض نے آخری لمحات نے جارحانہ بیٹنگ سے مداحوں کو جیت کی امید دلائی—فوٹو:رائٹرز

وہاب ریاض نے ورلڈ کپ میں ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا کے خلاف شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا—فوٹو:اے پی