• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’وقت آگیا ہے ملکی وسائل لوٹنے والوں سے مجرموں کی طرح نمٹا جائے‘

شائع June 12, 2019
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ عناصر جمہوریت کی آڑ میں پناہ تلاش کرتے ہیں—تصویر:اسکرین گریب
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ عناصر جمہوریت کی آڑ میں پناہ تلاش کرتے ہیں—تصویر:اسکرین گریب

وزیراعظم نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی تعریف و ستائش کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’وقت آن پہنچا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں نقصان پہنچانے اور عوام کو مفلسی کی دلدل میں دھکیلنے والے منی لانڈرز کی تعریف و ستائش کا سلسلہ بند کیا جائے‘۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ عناصر جمہوریت کی آڑ میں پناہ تلاش کرتے ہیں جن کی آؤ بھگت کسی بھی طرح ممکن نہیں‘۔

اپنے پیغام میں انہوں نے قوم سے سوال کیا کہ دنیا میں کہاں قومی وسائل کا غلط استعمال کرنے والوں کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جاتا ہے؟

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ ان عناصر سے مجرموں کی طرح نمٹا جائے‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا اربوں روپے کےقرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے 10 سال میں لیے گئے 24 ہزار ارب روپے قرضوں کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال میں ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے سے 30 ہزار ارب روپے ہوگیا، مشرف کے 8 سال کے دور میں 2 ارب ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ بڑھا، جبکہ پاکستانیوں کے 10 ارب ڈالرز کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا تھا کہ 'انکوائری کمیشن میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نمائندے شامل ہوں گے، 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ کیسے چڑھا، انکوائری کمیشن کے ذریعے پتہ لگائیں گے۔'

مزید پڑھیں: آئیں متحد ہوکر ملک کو معاشی بحران سے نکالیں، وزیراعظم

انہوں نے کہا تھا کہ 'میری جان بھی چلی جائے ان چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کیا کیا، پاکستانی قوم کا مجھ پر اعتماد ہے جبکہ شبر زیدی کے ساتھ مل کر ایف بی آر کو ٹھیک کروں گا۔'

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ 'چند مہینے مشکل ہیں اس کے بعد پاکستان ترقی کرے گا اور سرمایہ کاری ہوگی۔'

تبصرے (1) بند ہیں

Naeem mirza Jun 13, 2019 09:56am
only to arrest theses corrupt leaders is not enough, all the money should be recovered from them...

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024