• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایلسا کی جادوئی طاقتوں پر مبنی نئی 'فروزن'

شائع June 12, 2019
فلم 22 نومبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 22 نومبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ڈزنی کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم 'فروزن' 2013 کی کامیاب فلم تھی اور اب اس کے سیکوئل بھی جلد شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے سامنے آرہا ہے۔

فلم 'فروزن 2' کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا، جس میں فروزن کے مرکزی کردار دونوں بہنوں 'ایلسا' اور 'اینا' کو پیش کیا گیا۔

فلم کے ٹریلر سے اس کی کہانی کا کوئی اندازہ نہیں ہوا، البتہ ایسا ضرور محسوس ہورہا ہے کہ نئی فلم میں ماضی کی یادوں کو پیش کیا جائے گا، جس میں شاید یہ دکھایا جائے کہ 'ایلسا' کو برف کی جادوئی طاقت آخر ملی کیسے۔

اس سیکوئل میں اینا ایک مرتبہ پھر پہلی فلم کی طرح ایلسا کو مشکل سے بچاتی نظر آئے گی۔

مزید پڑھیں: فروزن آل ٹائم ٹاپ ٹین میں شامل

ٹریلر کو دیکھ کر اس بات کا بھی اندازہ ہورہا کہ ویڈیوگرافی میں فروزن 2 پہلی فلم کی طرح ہی شاندار ہوگی۔

یاد رہے کہ رواں سال اس فلم کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا تھا، جس کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہوئی۔

'فروزن 2' رواں سال 22 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024