• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

عدنان سمیع کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک، پاکستان کی حمایت میں بیانات جاری

شائع June 11, 2019
عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ترکی کے ہیکرز نے ہیک کیا—اسکرین شاٹ
عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ترکی کے ہیکرز نے ہیک کیا—اسکرین شاٹ

گذشتہ روز بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے ان کی پروفائل پکچر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگادی گئی تھی۔

نہ صرف امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی گئی تھی بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے بھارت میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم پر بھی بات کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان کی حمایت میں بھی بیانات جاری کیے گئے تھے۔

تاہم بعد ازاں امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، عمران خان کی تصویر لگادی گئی

بتایا گیا تھا کہ امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے میں ترکی کے ہیکرز کا گروپ ملوث ہے اور اب اسی گروپ کی جانب سے بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ترکی کے ہیکرز گروپ کی جانب سے عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے نہ صرف ان کی پروفائل پکچر میں وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگائی گئی بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان کی حمایت میں بھی پوسٹیں کی گئیں۔

عدنان سمیع خان کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد ترک ہیکرز کے گروپ نے ان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔

ہیکرز نے عدنان سمیع خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی بھارت میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم سے متعلق پوسٹ کی۔

ان کے اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں ہیکرز نے عندیہ دیا کہ وہ جلد برادر ملک پاکستان کا دورہ کریں گے اور اپنے بھائیوں جیسے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024