• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

احد رضا میر عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد

شائع June 11, 2019
جیتنے والوں کو 24 جون کو ایوارڈ دیے جائیں گے—فوٹو: شیکسپیئر تھیٹر انسٹاگرام
جیتنے والوں کو 24 جون کو ایوارڈ دیے جائیں گے—فوٹو: شیکسپیئر تھیٹر انسٹاگرام

پاکستانی گلوکار و اداکار احد رضا میر کو امریکی تنظیم نے عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا۔

احد رضا میر کو برطانیہ میں پیش کیے جانے والے تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

احد رضا میر کو امریکی تنظیم ’بیٹی مچل‘ نے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا۔

یہ ایوارڈ ہر سال بہترین اسٹیج اور تھیٹر ڈراموں کے اداکاروں، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور دیگر شعبہ جات کو دیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈ امریکا کی معروف ڈرامہ نگار، اداکارہ اور ہدایت کارہ بیٹی میچل کی یاد میں دیا جاتا ہے، جنہوں نے 1936 سے لے کر مرتے دم تک فنون لطیفہ میں خدمات سر انجام دیں۔

بیٹی میچل کی جانب سے جاری کردہ نامزدگیوں کے مطابق احمد رضا میر سمیت مجموعی طور پر 5 اداکاروں کو بہترین پرفارمنس کرنے والے اداکاروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

احد رضا میر کو رواں برس 20 مارچ سے 13 اپریل تک برطانیہ میں نشر کیے جانے والے تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے پر نامزد کیا گیا۔

احد رضا میر نے اس ڈرامے میں ’ہیملیٹ‘ کا کردار ادا کیا تھا، یہ ڈرامہ انگریزی ادب کے بادشاہ ولیم شیکسپیئر کا لکھا ہوا تھا، جس کی ڈرامائی تشکیل اینا کیومر نے دی تھیں۔

’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ کی ہدایات کریگ ہال نے دی تھیں۔

’ہیملیٹ‘ میں اداکاری کے حوالے سے احد رضا میر نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا یہ ڈرامہ ان کی والدہ نے بھی دیکھا تھا اور انہوں نے اداکار کو بتایا تھا کہ وہ اداکاری کے وقت انہیں پہچان ہی نہیں پائی تھیں۔

اداکار کے مطابق والدہ کی جانب سے اداکاری کی تعریف کیے جانے کے بعد انہیں یقین ہوا کہ انہوں نے ڈرامے میں اچھی اداکاری کی ہے۔

ایوارڈ جیتنے والی شخصیات کو بیٹی میچل ایوارڈ رواں ماہ 24 جون کو دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024