• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اختر سرفراز انتقال کر گئے

شائع June 10, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اختر سرفراز 43سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے اختر سرفراز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج لاہور کے شوکت خانم میموریل ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 1997 اور 1998 کے درمیان 4 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور چار اننگز میں کُل 66رنز بنائے۔

اختر سرفراز کا انٹرنیشنل کیریئر تو زیادہ کامیاب نہ رہا لیکن انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط ڈومیسٹک کیریئر کی 118میچوں میں 5ہزار 720 رنز بنائے جبکہ 98 لسٹ اے میچوں میں 2ہزار 636 رنز اسکور کیے۔

انہوں نے آخری مرتبہ 2007 کی قائد اعظم ٹرافی میں پشاور کی نمائندگی کی تھی۔

انہوں نے ریجنل ٹیموں کی کوچنگ کے ساتھ ساتھ 2018 سے 2019 کے درمیان پاکستان ویمنز ٹیم کے سلیکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے اختر سرفراز کی موت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024