• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: کورنگی میں کم سن بچی اور بچے کا مبینہ ریپ

شائع June 9, 2019
واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی — فائل فوٹو/ڈان
واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی — فائل فوٹو/ڈان

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں 2 علیحدہ واقعات میں ایک کم سن بچی اور ایک بچے کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

زمان ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) بابر حمید کا کہنا تھا کہ کم سن بچی کو چکرہ گوٹھ میں گزشتہ روز ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ: بہن کے 'ریپ' کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پولیس نے اہل خانہ کی درخواست پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی ہے تاہم کوئی گرفتاری سامنے نہیں آسکی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بچی کا معائنہ کرکے تصدیق کی ہے کہ اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

علاوہ ازیں ایک علیحدہ کیس میں کورنگی کے علاقے 48 سی میں 5 سالہ بچے کا ریپ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مردوں کو لڑکی کے ریپ کی دعوت دینے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

پولیس نے بچے کے اہل خانہ کی درخواست پر واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی۔

ایف آئی آر میں اہل خانہ نے ملزم کی عمر 17 سے 18 سال بتائی جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024