• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ملتان:رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، ملزم نے خود کشی کرلی

شائع June 9, 2019
پولیس کے مطابق نوجوان نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کی  — فائل فوٹو/ شٹر اسٹاک
پولیس کے مطابق نوجوان نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کی — فائل فوٹو/ شٹر اسٹاک

صوبہ پنجاب کے علاقے ملتان میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر رشتے کے تنازع پر ایک مکان میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کیا اور بعد ازاں موقع پر ہی خود کشی کرلی۔

افسوسناک واقع ملتان کے قریب جلال پور پیر والا میں پیش آیا، جہاں نوجوان نے ایک مکان میں گھس کر اہل خانہ پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: اٹک میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد تیز دھار آلے سے قتل

پولیس نے بتایا کہ نوجوان نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کی جبکہ ہلاک ہونے والوں میں لڑکی، ان کے والدین اور ایک بھائی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم عتیق، جس نے خود بھی موقع پر خود کشی کرلی، نسرین نامی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم ان کے گھر والوں نے ان کا رشتہ کہیں اور طے کردیا تھا۔

بعد ازاں مقتولین کے لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر پولیس اور ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر ملتان روڈ بلاک کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں جائیداد کے تنازع پر باپ اور 2 بھائی قتل

لواحقین کا کہنا تھا کہ جس وقت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر ڈاکٹرز موجود نہیں تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان نے خود سوزی کر لی ہے تاہم قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024